سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ix of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page ix

V بڑی جامع کتاب " Life of Muhammad" یا دیباچہ تفسیر القرآن کا سیرت والا حصہ ہے اُس کو ہر احمدی کو پڑھنا چاہئے۔اس میں سیرت کے قریباً تمام پہلو بیان ہو گئے ہیں یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ضروری پہلو بیان ہو گئے ہیں۔اور پھر اپنے ذوق اور شوق اور علمی قابلیت کے لحاظ سے دوسری سیرت کی کتابیں بھی پڑھیں۔اور دنیا کو مختلف طریقوں سے ، رابطوں سے، مضامین سے، پمفلٹ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واحسان سے آگاہ کریں۔اللہ تعالیٰ اس اہم کام اور فریضے کو سرانجام دینے کی ہر احمدی کو توفیق عطا فرمائے اور دنیا کو عقل عطا فرمائے کہ اس کا ایک عقلمند طبقہ خود اس قسم کے بیہودہ اور ظالمانہ مذاق کرنے والوں یا دشمنیوں کا اظہار کرنے والوں کا رڈ کرے تاکہ دنیا بدامنی سے بھی بچ سکے اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بھی بچ سکے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔" الفضل انٹر نیشنل 19 راکتو بر 2012 ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس تحریک کی روشنی میں طے پایا کہ سیرت و سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت مصلح موعود کی تحریرات ، تقاریر اور خطبات سے جملہ مواد کو جمع کیا جائے اور اس کی اشاعت کے سلسلہ میں حضور انور سے رہنمائی کی جائے کہ اس سارے مواد کو یکجائی صورت میں شائع کیا جائے۔نیز حضرت مصلح موعود کی تلعالمین " اور " اُسوہ کامل " کو بھی علیحدہ علیحدہ یا اکٹھا شائع کیا تین کتب "دنیا کا محسن"، "رحمۃ جائے۔تو حضور انور نے ارشاد فرمایا:۔یہ تینوں ایک جلد میں شائع کریں۔باقی دو تین جلدوں میں شائع کریں۔“ حضور انور ایدہ اللہ کی ہدایت کی تعمیل میں جب اس کام کا آغاز کیا تو تقریباً ساڑھے تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل مواد تیار ہو گیا جس کو اب 8 جلدوں میں احباب کرام کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔یہ اس سلسلہ کی پہلی جلد ہے۔