سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 470 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 470

سيرة النبي علي 470 جلد 1 صلى الله اس کے متعلق میں نے ایک گزشتہ جلسہ پر بھی کہا تھا کہ نماز جماعت کے بغیر ہو نہیں سکتی۔مشکل وقت نماز کا صبح اور عشاء کا ہے۔مگر رسول کریم ﷺ نے ان کے متعلق فرمایا ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں عشاء کی نماز میں اپنی جگہ اور کسی کو کھڑا کر کے کچھ لوگوں کے سروں پر لکڑیوں کے گٹھے رکھ کر لے جاؤں اور جو نماز کے لئے نہ آئے ہوں ان کے گھروں میں آگ لگا کر انہیں بھسم کر دوں 3 دیکھو رسول کریم ﷺ ایسا رحیم انسان جس صلى الله نے مکہ فتح کر کے اپنے جانی دشمنوں کو کہ دیا تھا لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 4 وہ عشاء کی کہہ نماز با جماعت نہ پڑھنے والوں کے متعلق کیا کہتا ہے۔پس تم لوگ نماز باجماعت پڑھنے کی خاص کوشش کرو۔“ ( عرفان الہی صفحہ 110 ) 1: زرقانی جلد 2 صفحہ 324 مطبوعہ بیروت 1994ء 2 بخاری کتاب الاذان باب تسوية الصفوف عند الاقامة وبعدها صفحه 117 حدیث نمبر 717 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 3: بخارى كتاب الاذان باب فضل صلاة العشاء فى الجماعة صفحه 107 حدیث نمبر 657 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 4: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 208 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء