سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 440
سيرة النبي علي 440 جلد 1 طرف سے نہیں آئی بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اس وقت جتنے مذہب بچے اور خدا کی طرف سے ہونے کے مدعی ہیں ان کی ابتدا خدا کی طرف سے ہوئی ہے اور ان میں جو کتابیں بھیجی گئیں وہ بھی ابتدا میں سچی تھیں لیکن موجودہ صورت میں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان پر عمل کیا جائے اور نہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام جہانوں کے لئے ہمیشہ کے واسطے ہیں۔یہ دعویٰ صرف قرآن کریم کا ہی ہے اور یہ ایسا دعویٰ ہے جو رب العالمین خدا کی شان کے شایان ہے اور جو لوگ اس کے خلاف تعلیم پیش کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے رب العالمین ہونے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔اگر وہ اس صفت کو مدنظر رکھتے تو کبھی حق سے دور نہ ہوتے۔خدا تعالیٰ کا رب العالمین ہونا ایک اور بات کی طرف بھی ہمیں متوجہ کرتا ہے اور وہ یہ کہ جس طرح خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر پہلے فضل اور انعام کیا کرتا تھا اب بھی کرے۔جو سامان ان کی ربوبیت کے پہلے پیدا کرتا تھا اب بھی پیدا کرے۔“ (الفضل 15 دسمبر 1917ء) الله 1: بخاری كتاب الصلوة باب قول النبي علم جعلت لى الارض مسجدا وطهورا صفحه 76 حدیث نمبر 438 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية