سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 351

سيرة النبي علي 351 جلد 1 یہی عقیدہ درست ہے اور خدا بہتر جانتا ہے کہ یہی عقیدہ درست ہے کہ جس شخص کو آنحضرت ﷺ نے نبی اللہ کہہ کر پکارا ہے وہ اس امت کا ایک فرد اور آنحضرت میایی عروسة ت عروس کے غلاموں میں سے ایک غلام ہے اور اسلام کسی پچھلے مسیح کا محتاج نہیں بلکہ آنحضرت کی قوت قدسیہ ہر زمانہ میں اپنے مخلص اور مطیع شاگردوں کو اصلاح عالم کے قابل بنا دیتی ہے اور آخری زمانہ کے لئے مقدر ہے کہ ایک شخص اپنے عظیم الشان کام کی وجہ سے مسیح موعود کے نام سے موسوم ہو کر اور اپنے بلند مرتبہ کی وجہ سے نبوت کا درجہ پا کر اسی امت میں سے کھڑا کیا جائے۔“ 66 ریویو آف ریلیجنز مئی 1915 ء صفحہ 203 204)