سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 352

سيرة النبي علي 352 جلد 1 کیا نجات صرف اعمال پر موقوف ہے حضرت مصلح موعود نے اعمال اور نجات کے تعلق میں رسول کریم ﷺ کی ذات بابرکات کو پیش کرتے ہوئے تحریر فرمایا :۔آنحضرت ﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ کی نجات تو اعمال کی وجہ سے ہوگی؟ آپ نے فرمایا نہیں ، میری نجات بھی خدا کے فضل سے ہی ہو گی 1۔آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر اور کوئی شخص درجہ نہیں رکھتا۔جب آپ فرماتے ہیں کہ میری نجات خدا کے فضل سے ہو گی تو اور کون ہے جو اپنے اعمال پر بھروسہ رکھ سکے۔ہاں فضل کے لئے اعمال کا ہونا ضروری ہے اور اسی تھیوری کو اسلام پیش کرتا ہے اس سے آپ عیسائیت کی تھیوری کا مقابلہ کر کے دیکھ لیں کہ کون غلط اور کون درست ہے۔“ 66 الفضل 27 مئی 1916 ء صفحہ 5) 1: بخاری كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل صفحہ 1121 حدیث نمبر 6463 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية