سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 336
سیرت المہدی 336 مکتوب مکرم شیخ محمد احمد صاحب مظهر ایڈووکیٹ لائل پور شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ لائل پور فرزند اکبر حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے نام اپنے مکتوب ۴۹۔۱۰۔۱۴ میں تحریر فرماتے ہیں۔بسم اللہ الرحمن الرحیم مخدوم و محترم۔السلام علیکم گرامی نامہ ملا۔امور ذیل عرض ہیں۔(1) وطن مالوف والد صاحب کا بڑھا نہ ضلع مظفر نگر تھا۔لیکن والد صاحب کی زیادہ سکونت اور تعلیم کا زمانہ قصبہ باغبت ضلع میرٹھ میں گزرا۔یہ وجہ ہے کہ دونوں جگہ وطن کا ذکر روایات میں ہوا۔باغپت میں ہمارے بعض بزرگ ملازم تھے۔اور والد صاحب وہاں رہتے تھے۔براہین احمدیہ بھی والد صاحب نے باغپت میں پڑھی۔(۲) روایات مطبوعہ ریویو آف ریلیجنز اردو میں بعض کتابت کی غلطیاں تھیں۔رسالہ مذکور اس وقت میرے سامنے نہیں لیکن (الف) شروع میں جو روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد مرحوم نے عبدالواحد صاحب کو ایک دوا تیار کر کے دی عبدالواحد صاحب ان دنوں بٹالہ میں منصف تھے۔لیکن کا تب نے پٹیالہ لکھ دیا ہے اور یہ بڑا مغالطہ ہے صحت فرمالی جائے۔(ب) ایک جگہ آتھم کے مباحثہ کے متعلق روایت میں ہے کہ نبی بخش کی کوٹھی میں ہم ٹھہرے تھے۔کاتب نے ٹھہرے کی بجائے کھڑے تھے لکھ دیا۔ایسا ہی بعض اور کتابت کی غلطیاں تھیں۔جو میں نے نوٹ کی تھیں اگر رسالہ مذکورہ مجھے ملا تو عرض کروں گا۔اس وقت آپ کے جواب کی تعمیل میں جلدی ہے۔(۳) رفع اشتباہ کے لئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ والد صاحب مرحوم شروع میں اپیل نو لیس تھے۔لیکن صورت یہ تھی کہ آپ کی بجائے حکام نے ایک اور شخص کو اپیل نولیس عوضی مقرر کیا ہوا تھا۔والد صاحب اس سے آمدنی لے لیتے تھے اور خود بطور سررشتہ دار عدالت کام کرتے تھے۔مدتوں یہ عمل رہا تا کہ کے