سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 283 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 283

سیرت المہدی 283 حصہ پنجم سید عبدالستار شاہ صاحب نے بواسطہ مکرمہ محترمہ مراد خاتون صاحبہ والدہ خلیفہ صلاح الدین صاحب بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ بارش سخت ہو رہی تھی اور کھانا لنگر میں میاں نجم الدین صاحب پکوایا کرتے تھے۔انہوں نے کھانا حضوڑ اور بچوں کے واسطے بھجوایا کہ بچے سونہ جائیں ، باقی کھانا بعد میں بھجوا دیں گے۔حضور علیہ السلام نے دریافت فرمایا کہ شاہ جی کے بچوں کو کھانا بھجوا دیا ہے یا نہیں ؟“ جواب ملا کہ نہیں۔ان دنوں دادی مرحومہ وہاں رہا کرتی تھیں۔حضور نے کھانا اٹھوا کر ان کے ہاتھ بھجوایا اور فرمایا کہ ” پہلے شاہ جی کے بچوں کو دو بعد میں ہمارے بچے کھالیں گے۔“ 1506 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔استانی رحمت النساء بیگم صاحبہ نے بواسطہ مکرمہ محترمہ مراد خاتون صاحبہ والدہ خلیفہ صلاح الدین صاحب بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میرے والد مولوی محمد یوسف صاحب سعدی نے لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی۔آپ ۳۱۳ میں سے تھے اور سنور کے رہنے والے تھے۔میں ۱۹۰۷ء میں حضور کے قدموں میں آئی۔میں اور میرا خاوند ہم دونوں موسمی تعطیلات میں قادیان آئے اور میں حضور کے گھر کے نچلے حصہ میں ٹھہری۔سخت گرمی تھی اور میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے جو نیچے کھیلتے رہتے تھے۔آپ کی دونوکرانیاں تھیں جو بچوں سے اکتا کر ان کو اور مجھ کو برا بھلا کہتی تھیں۔ایک عرصہ تک میں ان کی باتوں کو سنتی رہی۔آخر ایک دن میرا خاوند آیا تو میں نے اس سے شکایت کی۔میرے خاوند نے ایک رقعہ لکھ کر مجھ کو دیا کہ حضرت مسیح موعود کو دے دینا۔جب میں وہ رقعہ لے کر دو پرگئی تو آپ اور اماں جان چوبارہ پر ٹہل رہے تھے۔جب میں نے سلام کہا تو آپ ٹھہر گئے اور رقعہ لے لیا۔میں نیچے اتر آئی۔ابھی نیچے اتری ہی تھی کہ آپ نے ایک عورت کو جس کا نام فجو تھا مجھے بلانے کے واسطے بھیجا۔جب میں حضور میں پہنچی تو آپ نے محبت آمیز لہجہ میں جو باپ کو بیٹی سے ہوتی ہے بلکہ اس سے زیادہ محبت کے ساتھ فرمایا تم ان کی باتوں سے غم نہ کرو۔انہوں نے جو تم کو برا بھلا کہا ہے وہ تم کو نہیں مجھ کو کہا ہے۔پھر آپ نے ان عورتوں کو خوب ڈانٹا اور ان میں سے ایک کو تو فور انکل جانے کا حکم دیا اور دوسری کو خوب ڈانٹا اور فرمایا ” کیا میرے مہمان جو اتنی گرمی میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر ،اپنے آراموں کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں تم ان کو برا بھلا کہتی ہو۔کیا وہ صرف لنگر کی روٹیاں کھانے آتے ہیں؟ اور