سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 172 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 172

سیرت المہدی 172 حصہ چہارم ہوئے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی کوئی بار یک حکمت ہے کہ مجھے دو بیماریاں لگی ہوئی ہیں۔ایک جسم کے اوپر کے حصہ میں اور ایک نیچے کے حصہ میں۔اوپر کے حصہ میں تو وہ دوری بیماری ہے جو ہمیشہ کوئی ہفتہ عشرہ خالی نہیں جاتا جو دورہ کرتی رہتی ہے جس سے دل میں ضعف اور در دسر اور نبض بالکل ساکت ہو جاتی ہے وغیرہ اور نیچے کے حصہ میں بیماری ذیا بیطیس ہے اور یہ بھی فرمایا کہ میں نے ان کی نسبت توجہ بھی کی تھی تو یہی جواب ملا کہ یہ بیماری لا علاج ہے لیکن فضل خدا شامل حال رہے گا اور فرمایا کہ ” کیا عجیب پیشگوئی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کہ مسیح موعود دو زرد چادریں پہنے ہوئے نازل ہوگا۔وہ یہی اشارہ ہے۔ورنہ کون سمجھ سکتا ہے کہ آسمان پر کپڑا بنایا جاتا ہے جس سے مسیح کو زرد چادر میں دی جاویں گی۔اور حدیث میں جو دو زرد چادروں کا ذکر ہے۔دراصل انسان کے لئے دو ہی چادر میں پردہ پوشی کے لئے کافی ہیں۔ایک تہ بند اور دوسری اوپر کی چادر کافی ہوسکتی ہے۔“ 1257 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فضل محمد صاحب دوکاندار محلہ دارالفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جبکہ مولوی کرم دین والا مقدمہ تھا اور گورداسپور میں اس کی پیشی تھی تو وہاں پر میں نے ایک شیشم کے درخت کے نیچے حضرت صاحب کے حضور عرض کی کہ حضور عشاء کی نماز کے بعد اگر وتر نہ پڑھے جائیں اور پچھلے وقت بھی رہ جاویں تو پھر ان کو کس وقت پڑھا جاوے۔تب حضور نے فرمایا کہ ”بہتر یہی ہے کہ پہلے وقت ہی پڑھ لئے جاویں۔یعنی نماز عشاء کے بعد ہی پڑھ لینے چاہئیں۔1258 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ۹۹۔۱۲۔کوٹیکہ کے متعلق ذکر چل پڑا۔فرمایا کہ ٹیکہ ضرور کرانا چاہئے۔یہ بڑا مفید ہے کیونکہ بعض اوقات چیچک سے لوگ مر جاتے ہیں۔یہ بڑی خطرناک بیماری ہے۔تین دفعہ جس کا ٹیکہ کیا جائے وہ چیچک سے محفوظ رہتا ہے (۱) بچپن میں (۲) پھر قریباً آٹھ سال کی عمر میں (۳) پھر سولہ سترہ سال کی عمر میں۔فرمایا کہ اگر ٹیکہ کرنے والے آویں تو مبارک احمد کو ٹیکہ کرایا جائے۔پہلے تینوں لڑکوں کا ٹیکا کرایا ہے کسی کو چیچک نہیں ہوئی۔ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب اور فیض احمد صاحب نیٹو ڈاکٹر نے عرض کیا کہ آج قادیان میں ٹیکا کرنے والے آئے ہوئے ہیں۔اُن سے دریافت کریں گے۔اگر جاگ مل گیا تو خود ہی اچھی طرح ٹیکہ