سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 171 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 171

سیرت المہدی 171 حصہ چہارم واسطے میں انکار کرتا ہوں۔حضور نے فرمایا کہ ” مخالفوں کی لڑکی لے لو اور مخالفوں کو دو نہیں، یعنی مخالفوں کی لڑکی لے لو اور مخالفوں کو دینی نہیں چاہئے۔1253 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور نے فرمایا کہ ” مشکلات کیا چیز ہیں؟ دس دن کوئی نماز تہجد پڑھے۔خواہ کیسی ہی مشکل ہو خدا تعالیٰ حل کر دے گا۔(إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) 1254 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ملک غلام محمد صاحب لاہور نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میری عمر چونکہ بڑھ رہی تھی۔میں نے دعا کرنی شروع کی کہ یا خداوند کریم ! اگر یہ (یعنی حضرت مسیح موعود ) سچا ہے اور میں نے اس کی بیعت نہ کی تو میں جہالت کی موت مروں گا اور اگر یہ سچا نہ ہوا تو میرے اسلام میں فرق آئے گا۔تو ہی اپنے فضل سے مجھے صحیح رستہ دکھا دے۔میں یہ دعا مدت تک کرتا رہا۔حضور لا ہور تشریف لایا کرتے تھے ایک دفعہ حضور کا لیکچر بریڈ لا ہال میں ہوا تھا۔لوگوں نے حضور کی گاڑی پر اینٹیں ماریں لیکن پولیس اپنی حفاظت میں حضور کو خیریت سے لے آئی۔پھر خدا تعالیٰ نے مجھے ہدایت دی اور میں نے حضور کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔1255 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فضل محمد صاحب کا ندار محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ جبکہ مولوی کرم الدین کے ساتھ مقدمہ تھا ، گورداسپور میں پیشی تھی۔جب آواز پڑی تو سب دوست اندر چلے گئے صرف میں یعنی یہ عاجز اور حضرت اقدس دونوں ہی ایک شیشم کے درخت کے نیچے رہ گئے چنانچہ حضور لیٹ گئے اور میں حضور کے پاؤں دبا رہا تھا اور بہت سی باتیں حضور کے ساتھ ہوتی رہیں۔چنانچہ ان میں سے صرف دو باتیں یاد رہیں ایک یہ کہ میں نے عرض کیا کہ حضور! مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک اور بچہ عطا فرمایا ہے۔حضور اس کا نام رکھ دیو یں۔حضور نے فرمایا کہ پہلے کا نام کیا ہے؟ تو میں نے عرض کی کہ حضور پہلے کا نام عبد الغفور ہے۔تب حضور نے فرمایا کہ اس کا نام ”عبدالرحیم“ رکھ دو۔1256 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ۹۹۔۱۲۔ے کا واقعہ ہے حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کے سوال کے جواب میں ذکر کرتے