سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 80
سیرت المہدی 80 حصہ اوّل طرف اشارہ ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضور نے اپنی تصنیف حقیقة الوحی نشان نمبر ۵۵ میں میاں عبداللہ صاحب کی اس ناکامی کی طرف اشارہ کیا ہے۔میاں عبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب میرے ماموں اسماعیل کی لڑکی کا نکاح دوسری جگہ ہو گیا تو میں نے ایک اور جگہ تجویز کی اور سب باتوں کا تصفیہ کر کے حضرت صاحب کو خط لکھا کہ میں نے ایک جگہ شادی کی تجویز کر لی ہے اور سب باتوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور تاریخ نکاح بھی مقرر ہو چکی ہے۔اب حضور سے تبر کا مشورہ پوچھتا ہوں۔حضرت صاحب نے جواب دیا کہ اس معاملہ میں جلدی نہ کرو۔بڑی احتیاط سے کام لینا چاہیے اور تاکید فرمائی کہ ضرور پہلے لڑکی کو دیکھ لو۔خط ختم کرنے کے بعد پھر لکھا کہ میری اس بات کو خوب یا درکھنا۔چنانچہ میں ارشاد کے مطابق لڑکی کو دیکھنے کے لئے اس کے گاؤں گیا تو دیکھتے ہی میرے دل میں اتنی کراہت پیدا ہوئی کہ قریب تھا کہ قے ہو جاتی حالانکہ لڑکی شکل کی خراب نہیں تھی۔اس کے بعد لدھیانہ کی ایک معلمہ کے ساتھ تجویز ہوئی مگر حضرت صاحب نے اسے بھی پسند نہیں فرمایا اس کے بعد میں نے ماسٹر قادر بخش صاحب کی ہمشیرہ کا ذکر کیا تو فرمایا یہ بہت اچھا موقعہ ہے یہاں کر لو۔چنانچہ حضور نے میری گزارش پر خود ماسٹر قا در بخش صاحب سے میرے متعلق کہا۔انہوں نے بلا عذر قبول کر لیا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ میری صرف ساڑھے چار روپے تنخواہ ہے اور بیوی بچے بھی ہیں۔قبول کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ حضور میرا باپ بڑا مخالف ہے مگر وہ بغیر میری مرضی کے کچھ نہیں کرسکتا۔پس یا تو میں اُسے راضی کرلوں گا اور یا جب وہ مر جائے گا تو شادی کر دوں گا۔حضرت صاحب بہت خوش ہوئے اور پھر مجھے باغ کی طرف لے گئے اور راستہ میں مجھے ان کا جواب سنایا اور باپ کے مرنے کے الفاظ سنا کر ہنسے۔میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے کہ اس کے بعد ماسٹر قادر بخش صاحب کو اپنے باپ کی طرف سے بہت تکلیفیں دیکھنی پڑیں مگر انہوں نے اپنی ہمشیرہ کی شادی دوسری جگہ نہیں ہونے دی اور آخر میرے ساتھ اپنی بہن کی خفیہ شادی کر دی۔نکاح کے وقت میں نے ان کو کہا کہ جو تحریر یا شرائط وغیرہ مجھ سے لکھانی ہوں لکھا لو۔انہوں نے کہا شرائط کیسی میری تحریر اور شرائط سب حضرت صاحب ہیں۔پھر مہر کے متعلق میں نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سواتیں روپے مہر ہوگا۔میں نے کہا نہیں بلکہ ایک سوروپیہ ہونا چاہئیے مگر انہوں نے اپنی رائے پر اصرار کیا اس پر میں نے ان کو کہا کہ مجھے خواب آیا تھا کہ میرا دوسرا