سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 746
سیرت المہدی 746 حصہ سوم پٹیالہ کی ریاست میں کہیر و گاؤں کا رہنے والا تھا پسر موعود ہونے کا مدعی بن بیٹھا اور بعض جاہل طبقہ کے لوگ اس نے اپنے مرید کر لئے۔سُنا ہے یہ لوگ قادیان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے۔اور ایک دفعہ ان کا ایک وفد قادیان بھی آیا تھا۔انہوں نے حضرت صاحب کو سجدہ کیا۔مگر حضرت صاحب نے سختی سے منع فرمایا۔وہ لوگ چند روز رہ کر واپس چلے گئے۔اور پھر نہیں دیکھے گئے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ ایسے مجانین اور غالی لوگوں کا وجود ہر قوم میں ملتا ہے۔827 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ الہام ہوا تھا۔کہ پھر بہار آئی تو آئے شلج کے آنے کے دن“۔اُس سال سے میں دیکھ رہا ہوں کہ ہر بہار کے موسم میں ایک نہ ایک حملہ سخت سردی کا ضرور ہو جاتا ہے۔828 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ یہ جو حضرت موسیٰ کو فرعون کے پاس بھجواتے ہوئے خدا نے حکم دیا تھا کہ فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنًا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشى (طه: ۴۵) اس میں اللہ تعالیٰ نے فرعون کا بہت لحاظ کیا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نصیحت کی ہے کہ یہ بادشاہ ہے اس لئے اس کے ساتھ اس کے رتبہ کے موافق نرمی اور ادب سے گفتگو کی جائے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول بھی یہ نکتہ بیان کیا کرتے تھے اور غالباً انہوں نے حضرت صاحب سے ہی سُنا ہوگا۔واللہ اعلم۔829 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ ایک دفعہ ہم نے دیکھا کہ ایک شخص زنبورکو آیت وَإِذَا بَطَشْتُمُ بَطَشْتُمُ جَبَّارِین پڑھ کر ہاتھ سے پکڑ لیا کرتا تھا اور اس کو تکلیف نہیں ہوتی تھی۔نیز فرمایا کہ بعض بچے کھیل کے طور پر ایک سوا پنڈلی کے گوشت میں سے آر پار چھید کر نکال دیا کرتے تھے۔