سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 726
سیرت المہدی 726 حصہ سوم تھے۔یہ کھانا بہت سا ہوتا تھا۔کیونکہ حضور بہت کم کھاتے تھے۔اور بیشتر حصہ سامنے سے اسی طرح اٹھ کر آجاتا تھا۔788 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کبھی کبھی دورانِ سر کی تکلیف ہو جاتی تھی۔جو بعض اوقات اچانک پیدا ہو جاتی تھی۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت صاحب گھر میں ایک چارپائی کو کھینچ کر ایک طرف کرنے لگے تو اس وقت آپ کو اچانک چکر آ گیا اور آپ لڑکھڑا کر گرنے کے قریب ہو گئے۔مگر پھر سنبھل گئے۔یہ اس صحن کا واقعہ ہے جس میں اب حضرت خـــــلــــفـة المسیح الثانی کے حرم اول رہتے ہیں۔789 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی رحیم بخش صاحب ساکن تلونڈی ضلع گورداسپور نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام امرتسر براہین احمدیہ کی طباعت دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے۔تو کتاب کی طباعت کے دیکھنے کے بعد مجھے فرمایا۔میاں رحیم بخش چلو سیر کر آئیں۔جب آپ باغ کی سیر کر رہے تھے تو خاکسار نے عرض کیا کہ حضرت آپ سیر کرتے ہیں۔ولی لوگ تو سُنا ہے شب وروز عبادت الہی کرتے رہتے ہیں۔آپ نے فرمایا۔ولی اللہ دوطرح کے ہوتے ہیں۔ایک مجاہدہ کش جیسے حضرت باوا فرید شکر گنج۔اور دوسرے محدث جیسے ابوالحسن خرقانی محمد اکرم ملتانی مجد دالف ثانی وغیرہ۔یہ دوسری قسم کے ولی بڑے مرتبہ کے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے بکثرت کلام کرتا ہے۔میں بھی ان میں سے ہوں۔اور آپ کا اس وقت محمد محمیت کا دعوی تھا۔اور فرماتے تھے کہ محدث بھی ایک طرح نبی ہوتا ہے۔اس کی وحی بھی مثل وحی نبی کے ہوتی ہے۔اور آیت وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيِّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَانُ فِی أُمُنِيَّتِهِ (الحج: ۵۳) الخ میں نبی کے ساتھ ایک قراءت میں محدّث کا لفظ بھی آیا ہے۔اور اس کی وحی محفوظ ہوتی ہے۔الغرض جب آپ کی یہ کلام خاکسار نے سنی۔تو عرض کیا کہ آپ میری بیعت لے لیں۔آپ اس وقت بیعت نہ لیتے تھے۔فرمایا کہ بیعت تو دلی اعتقاد کا نام ہے۔اگر تمہارا دلی اعتقاد اور پورا ایمان ہے تو تم بیعت میں ہو۔غرض خاکسار تو اس وقت سے ہی آپ کی بیعت میں تھا۔پھر جب حضور سے اجازت لے کر طالب علمی کے واسطے ہندوستان گیا۔اور ایک مدت تک وہاں