سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 619
سیرت المہدی 619 حصہ سوم وقت آپ نے فرمایا۔کہ مجھے آج الہام ہوا ہے۔حَربًا مُهَيَّجا، جس کے معنے ہیں کہ لڑائی کے لئے تیاری کر و۔حضور جب سیر سے واپس تشریف لائے اور بعد میں ظہر کی نماز کے لئے آئے۔تو اس وقت آپ کے ہاتھ میں اشتہار تھا۔آپ نے فرمایا۔کہ یہ اشتہارا بھی آریوں کی طرف سے آیا ہے۔جس میں بہت گالیاں لکھی ہوئی ہیں۔اور اس میں یہ بات بھی لکھی ہوئی تھی کہ اگر ہم سے مناظرہ و مباحثہ نہ کرو گے تو ہم سمجھیں گے کہ تمہارا مذہب جھوٹا ہے۔اور تمہارے پاس کوئی سچائی نہیں ہے۔اکثر دفعہ ایسا ہوتا تھا۔کہ حضور صبح کو کوئی الہام سُناتے تھے۔اور معا اس کا ظہور ہو جاتا تھا۔میں جب سے حضور کے پاس آیا ہوں۔کبھی حضور نے بارش کے لئے دُعا نہیں کی۔بلکہ جب کبھی بارش کی ضرورت ہوتی تو آپ فرماتے اب تو سخت گرمی ہے اور بارش کی ضرورت ہے اسی دن چند گھنٹے بعد بارش ہونی شروع ہو جاتی۔اور اس کے بعد اس موسم میں پھر کبھی گرمی کی نوبت نہ پہنچتی۔ایک دو دن کا وقفہ کر کے پھر بارش ہو جایا کرتی۔663 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے صدقہ ناجائز خیال فرماتے تھے۔664 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضور علیہ السلام فرماتے تھے۔کہ انبیاء کے لئے عصمت ہے۔وہ ہمیشہ گناہ سے پاک ہوتے ہیں۔مگر چونکہ وہ دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ ہیں۔تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرور دوسرے لوگ بھی گناہوں سے پاک ہو سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے حفاظت کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔انبیاء گناہ سے معصوم ہوتے ہیں۔اور انبیاء کے سوا اور لوگ جو اتنی ترقی کر لیتے ہیں کہ گناہ کرنے سے بکنی آزاد اور پاک ہو جاتے ہیں۔ان کو محفوظ کہا جاتا ہے۔665 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم خان مرتد بڑا خواب بین شخص تھا۔اس کے دماغ کی بناوٹ ہی ایسی تھی۔کہ ذرا اونگھ آئی اور خواب آیا یا الہام ہوا۔وہ یا تو ابتداء زمانہ طالب علمی میں قادیان آیا کرتا تھا۔یا پھر ایک مدت دراز کے بعد لمبی رخصت لے کر حضرت حافظ محمد ابراہیم صاحب کو الہام کے الفاظ اور تاریخ کے بارہ میں غلطی لگی ہے کا پی الہامات حضرت مسیح موعود صفحہ 5 کے 66 مطابق یہ 8 رفروری 1903ء کا الہام ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں الْحَرْبُ مُهَيَّجَةٌ “ بدر میں 13 فروری 1903ء صفحہ 25 پر یہ الہام ان الفاظ میں شائع ہوا تھا۔”حَرُبٌ مُّهَيَّجَةٌ “ (ملاحظہ ہو تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 380 مطبوعہ 2004ء) (نظارت اشاعت )