سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 354
سیرت المہدی 354 حصہ دوم یہ کتاب سیف چشتیائی کے جواب میں نہیں لکھی گئی سوال۔جن لوگوں کا ذکر صفحہ نمبر ۴۸ لغائت نمبر ۵۰ اس کتاب میں لکھا ہے آپ ہی اس کا مصداق ہیں؟ جواب۔خدا کے فضل اور رحمت سے میں اس کا مصداق ہوں۔سوال۔ان روحانی طاقتوں کو کام میں لا کر جس سے جھوٹے اور بچے ہیرے شناخت کئے گئے آپ نے کرم دین کے دونوں خطوں کو پرکھا یعنی ۴۰p اور مضمون مندرجہ سراج الاخبار جہلم اور نیز نوٹ ہائے مندرجہ حاشیہ اعجاز اسیح؟ جواب۔میں نے نہ ان صفحات میں اور نہ کسی اور جگہ کبھی دعوی نہیں کیا کہ میں عالم الغیب ہوں۔سوال - صفحہ ۲۹ کی سطر ۶ سے جو مضمون چلتا ہے وہ آپ نے اپنی نسبت لکھا ہے؟ جواب۔میں اس مضمون کو اپنی طرف منسوب کرتا ہوں۔اور صفحہ ۸۹ پر بھی جو کچھ لکھا ہے وہ اپنی نسبت لکھا ہے۔سوال۔بلحاظ اندراج صفحات ۳۰،۲۹، ۸۹،۵۰،۴۹،۴۸ تحفہ گولڑویہ آپ نے کرم دین کے خطوں کو اور محمد حسین کی تحریر کو پر کھا ؟ جواب۔ایسی عام طاقت کا میں نے کبھی دعوی نہیں کیا۔سوال۔جو طاقت چند پیسوں کے کھوٹے ہیروں پر برتی گئی تھی اور جس سے وہ ہیرے شناخت کئے گئے تھے وہ عام تھی یا خاص؟ جواب۔وہ خاص طاقت تھی کبھی انسان دھو کہ کھا لیتا ہے۔اور کبھی اپنی فراست سے ایک بات کی تہ تک پہنچ جاتا ہے۔سوال۔روحانی طاقت سے جو کچھ غیب ظاہر ہوتا ہے اس میں غلطی ہوتی ہے؟ جواب۔اس میں اجتہادی یعنی رائے لگانے میں غلطی لگ جاتی ہے۔طاقت میں غلطی نہیں ہوتی۔الخ آپ کے اس بیان سے جس کی مصدقہ نقل دفتر تالیف و تصنیف قادیان میں موجود ہے ظاہر ہے کہ سوال