سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 379 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 379

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب 379 حضرت عباد بن بشر انصاری رضی اللہ عنہ حضرت عبادہ بن بشر انصاری حضرت عباد بن بشر کا تعلق قبیلہ بنی عبد الاشہل سے تھا۔ابو بشر کنیت تھی۔والدہ کا نام فاطمہ تھا، حضرت مصعب بن عمیر کے ذریعہ انہوں نے حضرت اسید بن حضیر انصاری سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔مؤاخات ہوئی تو یہ حضرت ابوحذیفہ کے بھائی بنائے گئے۔یہودی مجرم کعب الا شرف کی سزا دہی کیلئے حضرت محمد بن مسلمہ مقرر ہوئے تو حضرت عبادہ بن بشر نے ان کی خصوصی معاونت کی توفیق پائی۔(1) غزوات میں شرکت " غزوہ بدر، احد دیگر غزوات میں شرکت کی توفیق ملی۔آپ بہت پارسا اور عبادت گزار بزرگ تھے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں ' ایک دفعہ نبی کریم ﷺ کی میرے ہاں باری تھی۔تہجد کے وقت جب آنحضور ﷺ اٹھے تو مسجد میں تلاوت قرآن کی آواز سنی تو پوچھا کہ یہ عباد کی آواز ہے۔“ میں نے عرض کیا جی حضور رسول کریم ﷺ نے اس خوش نصیب صحابی کیلئے یہ دعا کی۔اللهم ارحم عَبَّادًا (2) کہ اے اللہ عباد پر رحم کر۔دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اے اللہ اس کو بخش دے۔غزوۂ احد اور غزوہ احزاب میں بھی خدمات کا موقع ملا اور آنحضرت ﷺ کے خیمے کا پہرہ دینے کی سعادت ان کے حصہ میں آئی۔غزوہ حدیبیہ میں حضرت عباد خالد بن ولید کے مقابلہ کی مہم پر جانے والے ہیں سواروں میں شامل تھے۔(3) بعد میں رسول کریم ﷺ نے بنوسلیم ، مدینہ اور بنو مصطلق سے صدقات اکٹھا کرنے کی خدمت ان کے سپر دفرمائی۔حضور کی ہدایات کے مطابق انہوں نے اس ذمہ داری کا حق خوش اسلوبی سے ادا کیا اور ان قبائل کو کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔غزوہ حنین کے موقع پر رسول کریم ﷺ نے حضرت عباد گو مال غنیمت کا نگران مقر فرمایا، اسی طرح نبی کریم کے حفاظتی دستہ کے بھی وہ نگران تھے۔