سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 380 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 380

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نشان روشنی 380 حضرت عباد بن بشر انصاری رضی اللہ عنہ حضرت عباد کیسا تھ پیش آنے والا ایک خارق عادت نشان بھی قابل ذکر ہے جس میں ایک بزرگ صحابی حضرت اسید بن حضیر انصاری بھی آپ کے ساتھ شریک تھے۔جب یہ دونوں ایک تاریک رات میں نبی کریم ﷺ کی مجلس سے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے تو دونوں کی لاٹھیوں سے روشنی کی کرنیں پھوٹنے لگی تھیں جو تاریک رات میں دونوں کے لئے راہنمائی کا کام کر رہی تھیں۔جب عباد کا گھر آ گیا تو حضرت اسید کی لاٹھی روشن ہوگئی۔(4) پیشگی شہادت کی اطلاع حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ انصار میں سے قبیلہ بنی عبدالا ہل کے تین لوگ ایسے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے بعد مسلمانوں میں کوئی ان سے افضل نہیں اور وہ حضرت سعد، حضرت اسید اور حضرت عبادہ ہیں۔نبی کریم ﷺ کی حضرت عباد کیلئے رحم کی دعائے خاص کے نتیجے میں جو ایک عظیم الشان مقام انہیں عطا ہوا ، وہ مقام شہادت ہے۔انہیں شہادت کا بہت ہی شوق تھا۔حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ حضرت عباد نے ایک دفعہ مجھے سنایا کہ میں نے رات خواب میں دیکھا کہ آسمان پھٹا ہے اور میں اس کے اندر داخل ہو گیا ہوں تو وہ جڑ گیا ہے اس رویا سے مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے شہادت کا رتبہ عطا فرمائے گا۔حضرت ابوسعید کہتے ہیں میں نے کہا ہاں یہ خواب اچھی معلوم ہوتی ہے۔چنانچہ جنگ یمامہ میں یہ رویا پوری ہوئی۔اس جنگ کے کٹھن امتحان میں حضرت عباد بن بشر نے کمال شجاعت اور مردانگی کا نمونہ دکھایا۔حضرت ابوسعید بیان کرتے تھے کہ اس جنگ میں میں نے حضرت عباد گو دیکھا وہ انصار کو دشمن پر حملہ کیلئے بلا رہے تھے اور فرماتے تھے کہ اے انصار دوسرے لوگوں سے نمایاں اور ممتاز ہوکر تلواریں ہاتھ میں لئے میدان میں نکلو۔پھر وہ انصار کے گروہ کو دوسرے لوگوں سے الگ کرتے تھے تا کہ ان کی بہادری دوسروں سے جدا ہو کر دنیا کے سامنے آئے ، اور کہتے تھے کہ اے گروہ انصار ! الگ ہو جاؤ۔