سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 378 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 378

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 378 حضرت اسید بن حضیر انصاری رضی اللہ عنہ میں وحدت قائم کرنے کی توفیق پائی اور اوس قبیلہ کی ہدایت کا موجب بنے۔(10) آپ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں 20 ہجری میں ہوئی۔حضرت عمرؓ سے خاص تعلق محبت کی وجہ سے آپ نے یہ وصیت کی کہ میرے بعد کے وراثت کے امور حضرت عمر ہی طے فرمائیں۔(11) حضرت عمرؓ نے بھی خوب یہ تعلق نبھایا خود جا کر ان کا جنازہ ان کے محلہ بنوعبد لاشہل سے اٹھایا۔جنازے کو کندھا دیا خود جنازہ پڑھایا اور جنت البقیع میں تدفین کروائی۔حالات دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ چار ہزار درہم ان پر قرض ہے ایک ہزار درہم سالانہ آمد ہوتی ہے۔عام حالات میں ان کی زمین بیچ کر قرض ادا ہوتا مگر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ میں اپنے بھائی کی جائیداد ضائع نہیں کرنا چاہتا چنانچہ آپ نے قرض خواہوں کو پیغام بھیجا کہ اگر میری مانوتو مہلت دے کر ایک ہزار سالا نہ قرض کی قسط لینے کیلئے تیار ہو جاؤ۔(12) حضرت عائشہ فرماتی تھی کہ انصار میں سے تین صحابہ ایسے تھے کہ ان جیسے صاحب فضیلت کسی اور صحابی کا ذکر انصار کے اوس قبیلے میں نہیں ملتا اور ان سب کا اوس قبیلے کی شاخ بنی عبدالاشہل سے تعلق تھا۔ان میں ایک سعد بن معاذ تھے دوسرے اسید بن حضیر اور تیسرے عباد بن بشر -1 -2 -3 -6 -7 -8 -9 -10 حواله جات اصابہ جزا صفحه 48، ابن سعد جلد 3 صفحہ 604 السيرة النبوبيه لا بن ہشام ج 2 ص 77 تا 79 ابن سعد جلد 3 صفحہ 604 استیعاب جلد 1 ص186 مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 468 مجمع الزوائد جلد 9 صفحہ 310 بخاری کتاب فضائل القرآن باب نزول السکیه والملائگة بخاری مناقب الانصار باب اسید بن حضیر ابن سعد جلد 3 صفحہ 605 تاریخ طبری جلد 6 صفحه 104 11- اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 93 -12 ابن سعد جلد 3 صفحہ 606