سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 381 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 381

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 381 حضرت عباد بن بشر انصاری رضی اللہ عنہ پھر فرماتے ہمیں الگ کردو ہمارا انصار کا جتھہ الگ سے دشمنان اسلام کا مقابلہ کرے گا۔چنانچہ انصار کا ایک ایسا جتھہ ترتیب دیا گیا جس میں ان کے سوا اور کوئی دوسرا نہ تھا ان میں حضرت عباد بن بشر حضرت ابودجانہ اور حضرت براو بن مالک تھے اور یہ سب دشمن پر حملہ آور ہوئے اور فتح پائی مگر اس فتح کیلئے حضرت عباد نے اپنی جان کی قربانی پیش کر دی اور جام شہادت نوش کر نیکی سعادت پائی۔حضرت ابوسعید بیان کیا کرتے تھے کہ ”جنگ کے بعد میں نے دیکھا کہ حضرت عباد کے چہرے پر تلواروں کے اتنے نشان تھے کہ چہرہ پہچانا نہیں جاتا تھا۔ان کے جسم کی ایک علامت سے ان کو پہچانا۔یہ 12 ہجری کا واقعہ ہے۔35 سال کی عمر میں جوان سال حضرت عباد نے شہادت پائی۔(5) حضرت عباد بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ نے ایک موقع پر فرمایا تھا اے انصار کی جماعت !تم میرے ایسے قریب ہو جیسے جسم کا قریبی لباس اور باقی لوگ او پر کا لباس ہیں۔“ (6) آج حضرت عباد کے حق ہماری بھی وہی دعا ہے جو آنحضرت ﷺ نے کی تھی اللَّهُمَّ ارْحَمُ عَبَّادًا اے اللہ حضرت عباد پر ہمیشہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا رہ! آمین حواله جات -1 -2 -3 نه من جنة -4 -5 -6 استیعاب جلد 1 ص 350 فتح الباری جلد 7 صفحه 94 استیعاب جلد 1 ص 351 ، ابن سعد جلد 3 صفحہ 440 استیعاب جلد 1 ص 351 350 الطبقات الکبریٰ ابن سعد جلد 3 صفحہ 441 استیعاب جلد 1 ص 352