سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 162 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 162

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 162 حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سکی دور میں رسول اللہ میلے کے ساتھ ابتدائی زمانہ اور شعب ابی طالب میں حضرت سعد کو بھی سخت تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور انتہائی صبر کا نمونہ دکھایا وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ کے ساتھ پیشاب کرنے نکلا تو پاؤں کے نیچے کوئی سخت چیز آئی۔وہ اونٹ کی کھال کا ٹکڑا تھا میں نے اسے اٹھا کر دھو یا پھر اسے جلا کر دو پتھروں سے باریک کر کے کھالیا اور اوپر سے پانی پی لیا اور تین دن تک کیلئے اس سے قوت حاصل کی۔ہجرت مدینہ رسول کریم ﷺ کے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لانے کے بعد حضرت سعد کو بھی مدینہ ہجرت کی توفیق ملی۔اور وہ بنی عمرو بن عوف کے محلہ میں اپنے بھائی عتبہ کے گھر میں ٹھہرے جنہوں نے پہلے سے مکہ میں ذاتی دشمنی کے باعث یہاں آکر ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ہجرت مدینہ کے بعد رسول کریم ﷺ نے مواخات قائم فرمائی۔حضرت سعد بن ابی وقاص کو پہلے مبلغ اسلام حضرت مصعب بن عمیر اور اوس کے سردار حضرت سعد بن معاذ کا بھائی بنایا۔دوسعدوں کا ملنا بھی گویا ایک روحانی قران سعدین تھا۔خدمات مدینہ آتے ہی حضرت سعد کی خدمات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ شروع میں جب نبی کریم ﷺ مدینہ آئے تو مخدوش حالات کی وجہ سے رات آرام کی نیند نہ سو سکے تھے۔ایک رات آپ نے فرمایا کہ آج خدا کا کوئی نیک بندہ پہرہ دیتا تو کیا ہی اچھا ہوتا۔تب اچانک ہمیں ہتھیاروں کی آواز سنائی دی رسول کریم ﷺ نے پوچھا کون ہے؟ آواز آئی میں سعد ہوں۔فرمایا کیسے آئے عرض کیا مجھے آپ کی حفاظت کے بارہ میں خطرہ ہوا اسلئے پہرہ دینے آیا ہوں۔چنانچہ انہوں نے پہرہ دیا اور رسول کریم علی آرام سے اس رات سوئے۔(6) جب نبی کریم ﷺ کو اطراف مدینہ میں کچھ مہمات بھجوانے کی ضرورت پیش آئی۔پہلے حضرت حمزہ کے ساتھ ایک مہم میں شرکت کی سعادت عطا ہوئی۔اس کے بعد حضرت عبیدہ بن حارث