سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page xi of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page xi

III سم الله الرحمن الرحيم بسم دیباچه ( طبع دوم ) ہمارے سید و مولا حضرت محمد مصطفی جیﷺ کے پیدا کردہ عظیم الشان انقلاب کا اعتراف دنیا آج تک کرتی چلی آئی ہے۔دور حاضر کے ایک مصنف مسٹر مائیکل ہارٹ نے اپنی کتاب The Hundred یعنی ایک سواثر انگیز عظیم شخصیات میں سرفہرست حضرت محمد ﷺ کا نام نامی لا کر آپ کے بارہ میں کیا خوب لکھا ہے کہ دراصل آپ ہی تاریخ کی وہ منفر د شخصیت ہیں جو دینی ودنیوی ہر دو لحاظ سے بے حد کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے انتہائی مؤثر سیاسی (ملکی ) رہنما بن کر ابھرے۔یہاں تک کہ آج ان کی وفات سے تیرہ سو سال بعد بھی ان کا طاقتو راثر وسعت پذیر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس شاندار تبدیلی کو وہ حیرت انگیز انقلاب قرار دیا ہے ” جو پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا تھا نہ کسی کان نے سنا۔آپ کیا خوب فرماتے ہیں :۔” سارا قرآن اول سے آخر تک یہ شہادت دے رہا ہے کہ یہ رسول اس وقت بھیجا گیا کہ جب تمام قو میں دنیا کی روح میں مرچکی تھیں اور فسا دروحانی نے بر و بر کو ہلاک کر دیا تھا تب اس رسول نے نئے سرے سے آکر دنیا کو زندہ کیا اور زمین پر تو حید کا دریا جاری کر دیا۔اگر کوئی منصف فکر کرے کہ جزیرہ عرب کے لوگ اول کیا تھے ؟ اور پھر اس رسول کی پیروی کے بعد کیا ہو گئے اور کیسی ان کی وحشیانہ حالت اعلیٰ درجہ کی انسانیت تک پہنچ گئی اور کس صدق وصفا سے انہوں نے اپنے ایمان کو خونوں کے بہانوں سے پھر اور اپنی جانوں کے فدا کرنے اور اپنے عزیزوں کے چھوڑنے اور اپنے مالوں اور عزتوں اور آراموں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں لگانے سے ثابت کر دکھلایا“ ( آئینہ کمالات اسلام ص ۲۰۵) و حضور ﷺ کے فیض صحبت اور تربیت سے۔۔۔وہ صحابہ گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہر اللہ ہو گئے تھے اور ان کی حالت فرشتوں کی سی ہوگئی تھی۔( ملفوظات جلد ۴ ص ۵۹۵) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کامیابی کے ساتھ تخت خلافت کو مقررہ وقت تک زیب دے