سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page xii
IV کر اپنی اپنی خدمات بجالا کر بڑی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی رضوان لے کر چل بسے۔( ملفوظات جلد 4 ص 494) صحابہ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ کی صحبت میں رہنے کیلئے کیا کچھ نہ کیا۔۔۔ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں۔بدوں اس کے وہ اصلی مطلب کو جس کیلئے میں بھیجا گیا ہوں پا نہیں سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعوڈ کے ساتھ ہے یہ درجہ عطا فرمایا ہے کہ وہ صحابہ کی جماعت سے ملنے والی ہے وَآخَرِينَ مِنهُم لَمَّا يَلْحَقُو ابھم (الجمعہ : 4)۔اس لئے ہمیشہ دل غم میں ڈوبتا رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بھی صحابہ کے انعامات سے بہرہ ور کرے۔ان میں وہ صدق و وفا وہ اخلاص اور اطاعت پیدا ہو جو صحابہ میں تھی۔“ ( ملفوظات جلد 1 ص405) حضرت مسیح موعود نے اس خواہش کا بھی اظہار فرمایا کہ اس انقلاب عظیم“ کو پوری شان اور تفصیل سے بیان کرنے کی ضرورت ہے۔سیرت صحابہ رسول “ کی زیر نظر کتاب میں اس ارشاد کی تعمیل بھی پیش نظر ہے۔پچاس صحابہ رسول کے سوانح اور واقعات سیرت کا یہ مرقع اس عظیم انقلاب کی فرداً فرداً تفصیل ہے۔قبل ازیں 1997 میں خاکسار کی طرف سے سات اصحاب رسول کی سیرت پر مشتمل مختصر رسالہ شائع ہوا تھا۔اس کے بعد سے اب تک ایم ٹی اے پر سیرت صحابہ کے موضوع پر ہونے والی خاکسار کی بعض تقاریر اور جماعتی جرائد میں شائع ہونے والے مضامین کے اضافہ کے ساتھ دلچسپ و مفید اور مستند حوالہ جات سے مزین یہ کتاب پیش خدمت ہے، جس کا تقاضا احباب کی طرف سے کیا جار ہا تھا۔الحمد للہ کہ صد سالہ خلافت جو بلی کے با برکت سال میں عالمگیر جماعت احمدیہ کے قافلہ سالار حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور احباب جماعت کی خدمت میں خلفائے راشدین، عشرہ مبشرہ اور منتخب مہاجرین و انصار صحابہ کے تذکرہ پر مشتمل یہ ہدیہ تبریک پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ازواج مطہرات کے علاوہ دیگر اصحاب رسول پر مشتمل تقاریر ایم ٹی اے دوسری قسط میں کم از کم مزید پچاس کی تعداد میں مدون کر کے یکصد 100 کا عدد مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔