سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 524 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 524

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 524 حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ میں نے توریت میں پڑھا تھا کہ کھانے کے بعد وضو یعنی ہاتھ منہ دھونا کھانے کے موجب برکت ہے۔میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں اس کا ذکر کیا کہ میں نے تورات میں اس طرح پڑھا ہے تو آپ نے فرمایا کہ دراصل کھانے سے پہلے اور بعد میں دونوں دفعہ وضوء یعنی ہاتھ منہ دھونا موجب برکت ہے۔(10) ایک دفعہ کسی غیر مسلم نے حضرت سلمان کو طعنہ دیا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارے نبی تمہیں پیشاب پاخانے کے آداب سکھاتے ہیں۔حضرت سلمان نے کمال حاضر جوابی سے اسی بات کو فضیلت کے طور پر اس رنگ میں پیش کیا اور فرمایا کہ ہاں وہ ہمیں یہ ادب سکھاتے ہیں کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کریں اور قبلہ رخ ہو کر پاخانہ نہ کریں اور صفائی کیلئے گوبر یا ہڈی کا استعمال نہ کریں۔اور کم از کم تین ڈھیلے استعمال کریں۔(11) حضرت سلمان فارسی نے رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہ کر بہت کچھ سیکھا اور یا درکھا۔ابو عثمان کہتے ہیں میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔انہوں نے ایک درخت سے خشک ٹہنی تو ڑی اور اسے جھاڑا تو اس کے پتے گر گئے۔اور کہنے لگے تم مجھ سے پوچھو گے نہیں کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ پوچھا تو کہنے لگے رسول کریم یا اللہ نے ایک دفعہ میرے لئے ایسا ہی کیا پھر فرمایا کہ مسلمان بندہ جب اچھی طرح وضو کر کے پانچ نمازیں ادا کرتا ہے تو اس کے گناہ اس خشک پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں یہ آیت پڑھی وَاَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ۔(ھود: ((12) پھر یعنی دن کے اطراف اور رات کے اوقات میں نماز قائم کرو یقینا نیکیاں بدیوں کو مٹادیتی ہیں۔سلمان کہتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ”تمہیں پتہ ہے جمعہ کا دن کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ نے تمہارے باپ آدم کو پیدا کیا۔جو شخص اس دن پاک صاف ہوکر جمعہ پڑھنے جائے اور امام کے نماز پڑھنے تک کسی سے کلام نہ کرے تو یہ اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔“ (13) حضرت سلمان عملی زندگی میں سنت رسول کی خوب پابندی کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک مہمان