سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 525 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 525

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 525 حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ آیا تو آپ نے جو گھر میں تھا پیش کرنے کی ہدایت کی اور فرمایا کہ اگر رسول کریم ﷺ نے ہمیں تکلف سے منع نہ فرمایا ہوتا تو ہم آپ کے لئے ضرور تکلف سے اہتمام کرتے۔“ (14) حلال و حرام کے بارہ میں ایک دفعہ آپ نے یہ واضح اور اصولی ارشاد رسول بیان فرمایا کہ رسول کریم مے سے گھی یا پنیر وغیرہ کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ حلال وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہے اور حرام وہ جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حرام کر دیا۔جس چیز کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے خاموشی اختیار کی وہ اس میں شمار ہوگی جس سے اس نے درگذر اور عفو فر مایا ہے۔(15) حضرت سلمان نے اچھا حافظہ پایا تھا۔رمضان کے فضائل کے بارہ میں آپ رسول اللہ ہے کی ایک نہایت مفصل اور جامع تقریر کا ذکر کیا کرتے تھے جو حضور نے شعبان کے آخری دن فرمائی تھی۔(16) حضرت سلمان سے اصحاب رسول حضرت انس ، حضرت کعب بن عجرہ ، حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت ابوسعید کے علاوہ کئی تابعین بھی روایت حدیث کرتے ہیں۔اللہ اور رسول سے محبت رسول کریم ﷺ نے فرمایا میرے صحابہ میں سے چار ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ خاص محبت کا تعلق رکھتا ہے وہ سلمان ، مقداد، ابو ذر اور عمار بن یاسر ہیں۔رسول کریم نے حضرت سلمان سے فرمایا کہ آپ مجھ سے کبھی بغض نہ رکھنا ورنہ اپنے دین سے دور ہو جاؤ گے۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں آپ سے کیسے بغض یا عداوت رکھ سکتا ہوں حالانکہ اللہ نے مجھے آپ کے ذریعہ ہدایت عطا فرمائی۔آپ نے فرمایا اگر تم عربوں سے بغض و عداوت رکھو گے تو سمجھو کہ مجھ سے عداوت ہے۔(17) زہد و خشیت حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول کریم ﷺہے رات کو حضرت سلمان سے مجلس فرماتے تھے اور بعض دفعہ تو لگتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کا یہ وقت بس انہیں کا ہو کر رہ گیا ہے۔(18) حضرت سلمان نہایت محنتی انسان تھے اور اپنے ہاتھ کی کمائی سے رزق حاصل کرنا پسند کرتے