سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page xiii of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page xiii

انشاء الله العزيزو بالله التوفيق عاجز نے صد سالہ خلافت جوبلی جلسہ سالانہ برطانیہ ( 2008 ) کے موقع پر اپنے ، پیارے امام حضرت خلیفہ ایح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے دوران اس کتاب کی تیاری کا ذکر کیا تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ نظارت اشاعت کو دکھا کر شائع ہو جائے۔بعد میں خاکسار کی خواہش اور درخواست پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت نظارت اشاعت کے زیر اہتمام یہ کتاب شائع کرنے کی منظوری عطا فرمائی۔راقم مکرم سید عبدالحی صاحب ناظر اشاعت کا بھی ممنون ہے جنہوں نے اس کتاب کا مسودہ ملاحظہ فرمایا اور اس کی اشاعت کا اہتمام کیا۔فجزاهم الله احسن الجزاء خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کے اس تاریخ ساز موڑ پر صحابہ رسول کی سیرت کے یہ ایمان افروز واقعات جہاں ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے عملی نمونے مہیا کریں گے، وہاں ان روشن ستاروں کے نورانی اخلاق صداقت و دیانت ، ایثار و وفا ، انکسار واطاعت عدل و انصاف، شجاعت و بسالت ، سادگی ، قناعت، محبت رسول ، صبر و رضا توکل علی اللہ اور مہمان نوازی کی قابل تقلید زریں مثالیں ہماری نسلوں کی تعمیر کردار کے لئے مشعل راہ ہوں گی۔وہ نسلیں جنہوں نے تاریخ وسیرت کے سبق آموز واقعات سے نصیحت حاصل کرتے ہوئے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ قربانیاں کرتے ہوئے قیامت تک نظام خلافت کی حفاظت کرتے چلے جانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔اس کتاب کی تیاری کے مختلف مراحل میں جن احباب کا تعاون شامل رہا ان سب کے لئے دعا کی درخواست ہے۔خصوصاً لیکچرز کو کیسٹ سے صفحہ قرطاس پر لانے کا کام ہمارے مربیان مکرم محمد احمد نعیم صدیقی صاحب نے خود اور جاوید ناصر ساقی صاحب وغیرہ کے جز وقتی تعاون سے مکمل کیا۔کمپوزنگ کے لئے عزیزم ندیم احمد صاحب کا رکن دعوت الی اللہ نے دفتری اوقات کے علاوہ وقت نکال کر یہ خدمت انجام دی۔پروف ریڈنگ کے لئے خاکسار مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب معاون ناظر دعوت الی اللہ کا ممنون ہے۔حضور انور کے ایک اصولی ارشاد کی تعمیل میں کتاب کا مکمل