سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 306 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 306

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۰۶ کی گردن میں عاشق ہاتھ ڈالے ہوئے ہو۔تب آپ نے وہ رباعی پڑھی۔میں نے جھٹ اپنی نوٹ بک حضور کی خدمت میں پیش کر کے درخواست کی کہ حضور وہ رباعی مجھے لکھ دیں۔حضور نے ذرہ نوازی سے جو اپنے غلاموں پر کرتے تھے اپنے دست مبارک سے وہ رباعی میری کاپی پرلکھ دی۔وہ کاپی اب تک محفوظ ہے۔اور اس میں سے حضور کی دستی تحریر کا عکس درج ذیل کیا جاتا ہے۔این کوزه خوری عالمی نهار ما بود که در بود که زلط نگاری مدونات این دست که در گردن اور کے بیٹے وسیعی اش که در گردن پاریزی و توریست ایس کوزه چو من عاشق زارے بود است در بندسر زلف نگاری بود است این دست که در گردنِ او می بینی دست است که در گردن یاری بوداست ترجمہ۔یہ کوزہ میری طرح بے چارہ عاشق ہو چکا ہے۔کسی معشوق کی زلف میں قید رہ چکا 66 ہے۔یہ ہاتھ جو تو اس کی گردن میں دیکھتا ہے یہ وہ ہاتھ ہے جو کسی یار کی گردن میں ہے۔“ اخبار الحکم خاص نمبر بابت ۲۲٬۲۱ مئی ۱۹۲۲ صفحه ۱۷) تھوڑ دینا جانتے ہی نہ تھے صندوقچی ہی آگے رکھ دی حافظ نور احمد صاحب سوداگر پشمینہ اور ہا نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے اور مخلص خدام میں سے ہیں۔ان کو اپنے تجارتی کاروبار میں ایک بارسخت خسارہ ہوگیا اور کاروبار قریبا بند ہو گیا۔انہوں نے چاہا کہ وہ کسی دوسری جگہ چلے جاویں۔اور کوئی اور کاروبار کریں تا کہ اپنی مالی حالت