سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 305 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 305

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۰۵ عطائے کوزہ مخدومی حضرت ڈاکٹر صادق ان بزرگوں میں سے ایک ہیں۔جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص پیاروں میں ہونے کی سعادت اور شرف حاصل ہے۔جن کی نسبت حضرت مسیح موعود" فرمایا کرتے تھے کہ لاہور سے ہمارے حصہ میں مفتی محمد صادق ہی آئے ہیں۔ڈاکٹر صادق کی ہمیشہ سے عادت تھی کہ حضرت کی مجلس میں کوئی بات سنتے تو نوٹ کرتے۔ذیل کا واقعہ ان کی ایک پرانی نوٹ بک سے لیا گیا ہے۔جس کو نہایت عزت و احترام سے درج کیا جاتا ہے۔۱۸۹۷ء کا ذکر ہے۔عاجز راقم اپنی ملازمت سے چند روز کی رخصت پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر تھا۔ایک دن غالباً ظہر کی نماز کے بعد حضرت صاحب مسجد مبارک کے شمال مغربی کونے میں بیٹھے تھے۔گویا کونے کے دونوں طرف کی دیواروں سے آپ کی پشت مبارک لگی ہوئی تھی۔خدام اردگرد بیٹھے تھے۔میرے قدیمی وطن بھیرہ ضلع شاہ پور سے ایک احمدی عورت آئی ہوئی تھی۔اس نے دروازہ مسجد پر کھڑے ہو کر ایک مٹی کا کوزہ بھیرے کا بنا ہوا حضرت کے حضور میں پیش کیا۔اس کوزے پر کچھ رو پہلی کام کیا ہوا تھا۔اس کی شکل اس طرح سے تھی۔حضرت نے اس کوزے کو ہاتھ میں پکڑا۔اس کی صنعت کی تعریف کی۔پھر اس کی مشت کی طرف اشارہ کر کے فرمایا۔کہ کسی شاعر نے اس پر ایک رباعی کہی ہے۔کہ یہ ایسا ہے جیسا کہ دوست