سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 230
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۳۰ نے شائع کیا تھا یہاں درج کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی حضرت اقدس کی وہ تقریر بھی درج کرتا ہوں جو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اس وقت فرمائی جب کہ صاحبزادہ مبارک احمد کا جنازہ باغ میں رکھا ہوا تھا۔جو لوح مزار مبارک احمد ہے۔ان تمام کو یکجائی نظر سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ آپ رضا بالقضا کے کس اعلیٰ مقام پر تھے۔نہ صرف آپ بلکہ حضرت ام المومنین کے صبر و ثبات کا بھی اسی سے ثبوت ملتا ہے۔دار الامان میں آج کل ( منقول از الحکم ۲۴ تمہر ۱۹۰۷ء ) دار الامان خدا تعالیٰ کے فیوضات و برکات کا مربط ہے اور كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شان ہر نیا دن نئی برکات لے کر آتا ہے خدا کا برگزیدہ بندہ سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالی کی عجیب و غریب تجلیات کا مظہر بنا ہوا ہے۔صاحبزادہ مبارک احمد صاحب۔کے انتقال نے آپ کی سچائی خدا تعالیٰ کی ہستی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو نئی زندگی عطا فرمائی ہے اور نقطہ حل ہو گیا کہ اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے صاحبزادہ صاحب کے انتقال کے متعلق خدا تعالیٰ کی پیش گوئی کے پورا ہونے پر الحکم کی پچھلی اشاعت میں لکھا جا چکا ہے اس کے اعادہ کی حاجت نہیں مگر یہاں مجھے ایک خاص بات کا ذکر کرنا ہے جو خصوصیت سے ایمان کو زندہ کرنے والی بات ہے اور جس کی نظیر دنیا میں بجز انبیاء علیہم السلام کے گروہ کے نہیں مل سکتی وہ کیا ہے؟