سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 229 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 229

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۲۲۹ کہ اس پیشگوئی کو پورا کیا ایسا ہی اس پیشگوئی کو بھی کہ جو ۲۰ فروری کے اشتہار میں ہے کہ بعض بچے کم عمری میں فوت ہوں گے۔بالآخر یہ بھی اس جگہ واضح رہے کہ ہمارا اپنے کام کے لئے تمام و کمال بھروسہ اپنے مولیٰ کریم پر ہے اس بات سے کچھ غرض نہیں کہ لوگ ہم سے اتفاق رکھتے ہیں یا نفاق اور ہمارے دعوی کو قبول کرتے ہیں یا ر ڈ اور ہمیں تحسین کرتے ہیں یا نفرین بلکہ ہم سب سے اعراض کر کے اور غیر اللہ کو مردہ کی طرح سمجھ کر اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں گو بعض ہم میں سے اور ہماری ہی قوم میں سے ایسے بھی ہیں کہ وہ ہمارے اس طریق کو نظر تحقیر سے دیکھتے ہیں مگر ہم ان کو معذور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جو ہم پر ظاہر کیا گیا ہے وہ ان پر ظاہر نہیں اور جو ہمیں پیاس لگا دی گئی ہے وہ انہیں نہیں۔كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِه - (بنی اسرائیل: ۸۵)۔“ 66 (روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۴۵۷ تا ۴۶۴) صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کا حادثہ اسی قسم کے واقعات میں سے صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کی وفات کا واقعہ ہے۔صاحبزادہ مبارک احمد خدا تعالیٰ کے نشانات میں سے ایک نشان تھا اور خدا تعالیٰ نے اس کی پیدائش سے پیشتر اس کے متعلق مبشر وعدہ فرمایا اور وہ وعدہ کے موافق آیا اور وعدہ کے موافق اٹھایا گیا۔مبارک احمد بیمار ہوا آپ نے اس کی تیمارداری میں رات دن ایک کر دیئے اور ایک دنیا دار آپ کو اس حالت میں دیکھتا تو وہ یقیناً یہ قیاس کرتا کہ اس شخص کے لئے اس بچے سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں مگر یونہی مبارک احمد اپنے مولیٰ سے جاملا آپ کا چہرہ ایسا بشاش اور مطمئن تھا گویا وہ عید کا دن تھا۔چونکہ یہ واقعہ میری آنکھ نے دیکھا اور خدا تعالیٰ کے فضل نے مجھے توفیق دی تھی کہ میں ان حالات کو اسی وقت شائع کر دوں اس موقع پر میں نے اخبار احکام ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء میں جو مضمون میں