سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 425 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 425

برت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۵ لاہور کے دو واقعات ۱۸۹۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعویٰ مسیحیت کے بعد لاہور تشریف لے گئے۔اولاً آپ منشی میراں بخش صاحب اکا ؤنٹنٹ کے مکان پر اترے ہوئے تھے۔بعد میں آپ لنگے منڈی کی طرف محبوب رائیوں کے مکان میں چلے گئے۔نماز آپ میاں چراغ دین مرحوم کے گھر کے پاس ایک مسجد میں پڑھا کرتے تھے۔مکرمی مولوی رحیم اللہ صاحب مرحوم اس مسجد کے امام تھے۔ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز پڑھ کر گھر کو جارہے تھے، خدام آپ کے ساتھ تھے ، خاکسار عرفانی بھی ان ہمراہیوں میں شرکت کی عزت رکھتا ہے اور آج اپنے بخت رسا پر ناز کرتا ہے۔الحَمدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ ادعائی مہدی کا حملہ اور حضرت کا جوش رحمت بابا پیغمبر اسنگھ صاحب کے بھائی نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہوا تھا۔اور وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مَهْدِى رَسُولُ اللهِ کا کلمہ پڑھا کرتا تھا۔اس نے پیچھے سے آکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ کر دیا۔اور آپ کی کمر میں ہاتھ ڈال کر آپ کو گرادینا چاہا۔حضرت سنبھل گئے اور خدام نے اسے پکڑ لیا۔وہ اپنی زبان پر بے قابو تھا۔جو منہ میں آتا کہہ رہا تھا۔حضرت کے خدام کو سخت طیش آیا۔اور مخدومی حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب مرحوم کو تو سخت غصہ آیا اور قریب تھا کہ وہ حملہ آور مہدی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں۔حضرت نے خدام کے اس جوش کو دیکھا آپ کو اس کی حرکت کا ذرا بھی خیال نہ آیا۔فرمایا۔جانے دو معذور ہے۔“ اور سخت تاکیدی حکم دیا کہ کوئی اس کو کچھ نہ کہے۔اور ہرگز نہ چھیڑے۔اس کولوگوں نے پکڑ لیا تھا۔حضرت روانہ ہوئے اور خلاف عادت ہر دو چار قدم کے بعد مڑ کر دیکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ دیکھو کوئی کچھ نہ کہے یہ معذور ہے۔اور اسی طرح اپنے مکان میں آپ پہنچ گئے۔اس کو چھوڑ دیا گیا اور