سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 14
14 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت النعال العلامة السريع برادران! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔مجھے افسوس ہے کہ میں نے آپ کو حد سے زیادہ انتظار کی تکلیف دی اور عرصہ دراز تک اپنے محبوب و آقا کے کلمات طیبات کے سنانے اور اٹھی سلسلہ کی نسبت کچھ لکھنے سے قاصر رہا۔ان خطوط کی رفتار چاہتی تھی کہ اس کی راہ میں کوئی روک نہ آئے مگر بہت سے نالاند - شید و امور ایسے پیش آگئے کہ لامحالہ وہ نظام ٹوٹ گیا۔مگر میں اس سے خوش ہوں کہ میرا یہ خط احباب کو ایسا خوش کرے گا کہ وہ مافات پر متاسف نہ ہوں گے اور معا مجھے امید ہے کہ وہ اپنے ایک بھائی کے لئے درد دل سے دعا کریں گے جو وسعت بھر اسی ناک میں لگا رہتا ہے کہ کوئی سرور بخش راحت افزا چیز مل جائے تو دوستوں کی نذر کردے۔مگر بعض ابتلا طبعا اس پر ایسے اوقات لے آتے ہیں کہ اس کے ہاتھ اور قلم میں منافرت واقع ہو جاتی ہے۔برادران! میں نے اپنے کسی خط میں وعدہ کیا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اندرونی زندگی کے حالات و واقعات لکھوں گا۔اس لئے کہ خدا تعالی کے خاص فضل نے مجھے کئی سال سے یہ موقع دے رکھا ہے کہ حضرت کے قرب وجوار کا نسبتاً مجھے بہت زیادہ فخر حاصل ہے اور علاوه بر ان خداوند حکیم نے مجھے دل بھی ایسا تیز حس اور نکتہ اس عنایت کیا ہے کہ میں کسی دیده و شنیدہ واقعہ کو جزوی ہویا کلی بے التفاتی کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔میرا جودت زا دل ہر امر میں ڈوب جاتا اور