سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 13 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 13

13 -۵- حکام اور سر بر آوردہ لوگوں کا عام میلان الناس على دين ملوكهم چونکہ حکام محض مادی اور دنیا ہی کے کپڑے ہیں اور خدا اور معاد سے ان کو ذرا بھی تعلق نہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ رعایا پر بھی وہی اثر پڑے۔لا جرم اکثر افراد رعایا کے سراسر کلاب الدنیا ہو گئے ہیں۔دوسرا بیرونی دشمن آرید اس قوم نے بھی نصاری کی طرح اسلام پر حملے کئے ہیں اور ایسی گندی اور پلاک کتابیں اسلام کے خلاف شائع کی ہیں کہ ان کے پڑھنے سے غیور مسلمان کے بدن پر رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔بہت سے مسلمانوں کے فرزند آریہ اور آریہ ذاق کے ہو گئے۔ان کی طرف سے اخبار اور رسالے برابر شائع ہوتے رہتے ہیں جن میں حضرت رسول کریم اور قرآن کریم کی توہین ہوتی ہے اور ہزاروں مسلمان جو سادہ اعتقاد ہیں انہیں پڑھ کر تباہ ہوتے ہیں۔یہ لوگ چونکہ محکموں میں سر بر آوردہ ہیں اور گورنمنٹ کے مختلف محکموں میں عہدہ دار ہیں ان کے ہاتھوں سے مسلمان سخت بتائے جارہے ہیں۔غرض ایک طوفان عظیم برپا ہے اور کشتی اسلام تلاطم میں ہے پس ضروری ہے کہ اس وقت مصلح آدے۔والسلام عایز عبد الکریم ۱۸ ماه رمضان المبارک ۱۳۱۷