سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 17
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 17 نظام کو چلانا اور مہمانوں کی دیکھ بھال کرنا، یہ سب خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے ہی ممکن ہوا۔اُس زمانے کے رواج کے مطابق آپ علیہ السلام کی شادی 16,15 سال میں اپنے ماموں مرزا جمیعت بیگ صاحب کی صاحبزادی حرمت بی بی صاحبہ سے ہوئی۔آپ علیہ السلام کو اس شادی سے خدا تعالیٰ نے دو بیٹے عطا کئے۔1 حضرت مرزا سلطان احمد صاحب ان کو خان بہادر کا لقب ملا۔ادبی دنیا میں بھی خاص شہرت پائی۔-2 حضرت مرز افضل احمد صاحب۔آپ جوانی میں وفات پاگئے تھے۔خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ آپ علیہ السلام کے ذریعہ ایک بابرکت خاندان کی بنیاد پڑے اور آپ علیہ السلام کی وجہ سے خاندان کی پہچان ہو چنانچہ خدا تعالیٰ کے خاص ارادے سے آپ علیہ السلام کی دوسری شادی دہلی کے ایک معز ز سادات خاندان میں حضرت میر ناصر نواب صاحب کی صاحبزادی حضرت سید ہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے ہوئی۔اس عظیم خاتون کو خدا تعالیٰ نے میری خدیجہ کے نام سے پکارا۔حضرت سیدہ نصرت جہاں صاحبہ کا وجود ساری جماعت کے لئے ایک شفیق ماں کا وجود بنا۔وہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتی تھیں۔اسی لئے سب انہیں