سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 16 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 16

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 16 مقصد کا پتہ چلتا ہے۔ایک مرتبہ قادیان کے طلباء کا کرکٹ میچ تھا۔بچوں کی خوشی کی خاطر بعض بزرگ بھی شامل ہو گئے۔حضرت اقدس علیہ السلام کے ایک صاحبزادے نے آپ علیہ السلام سے کہا ”ابا تم کیوں کرکٹ پر نہیں گئے ؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا وہ تو کھیل کر واپس آجا ئیں گے مگر میں تو وہ کرکٹ کھیل رہا ہوں جو قیامت تک قائم رہے گی۔‘ (6) اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ علیہ السلام اس قسم کی کھیلوں سے روکتے تھے۔آپ علیہ السلام پسند فرماتے تھے کہ بچے مفید کھیل کھیلیں۔لیکن آپ علیہ السلام کو وقت ضائع کرنا نا پسند تھا۔خدا نے بھی آپ کو الہا ما فرمایا تھا:۔تو بزرگ مسیح ہے۔تیرا وقت ضائع نہ کیا جائے گا۔پھر دیکھو کہ اتنے تھوڑے عرصہ میں آپ نے 01 کتب تحریر 84 فرمائیں۔لیکچرز دئیے، مضامین لکھے جو نہ صرف اردو میں بلکہ عربی اور فارسی میں بھی ہیں۔اس کے علاوہ روزانہ سینکڑوں خطوط پڑھنا اور ان کے جوابات لکھنا۔پھر کتب کے سلسلے میں خود ہی پروف درست کرنا اور خود ہی چھپوائی کا اہتمام کرنا، روزانہ بیسیوں آدمیوں سے ملاقات کرنا اور نصائح سے نوازنا ، پانچوں وقت نمازوں کے لئے نہ صرف مسجد میں جانا بلکہ نمازوں کے بعد مجالس میں تقاریر اور وعظ ونصیحت کرنا۔پھر جماعت کے