سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 51 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 51

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 51 روزانہ اور اکثر ، عام پھلکے یعنی چپاتی لیتے جس کے آپ علیہ السلام چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے نوش فرماتے۔آپ کی انگلیاں سائن سے تر نہ ہوتیں۔ہمیشہ آپ علیہ السلام کے سامنے بچے ہوئے ٹکڑے رہ جاتے جو اصحاب بطور تبرک لے لیا کرتے۔حضرت سید ہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بیان فرماتی ہیں۔اس کے علاوہ پوڑے، دال بھرے پراٹھے جو خاص طور پر حضرت اماں جان کے ہاتھ کے بہترین ہوتے تھے، پہلے پہلے اور بڑے بڑے۔غرض ایسی ہی چیزیں اگر آپ علیہ السلام کے سامنے رکھی جاتیں تو آپ علیہ السلام شوق سے کھاتے۔‘ (33) اس کے علاوہ ڈبل روٹی ، بسکٹ اور رس بھی آپ علیہ السلام کھاتے۔مکئی کی روٹی بھی استعمال فرمائی۔گوشت بھی آپ علیہ السلام کے ہاں پکتا مگر دال آپ علیہ السلام کو گوشت سے زیادہ پسند تھی۔سالن ہر قسم کا اور سبزی ہر طرح کی آپ کے دستر خوان پر ہوتی۔پرندوں میں تیتر اور فاختہ کا گوشت بھی آپ علیہ السلام کو پسند تھا۔پلاؤ بھی آپ نے کھایا مگر ہمیشہ نرم اور گلے ہوئے چاولوں کا۔جب طبیعت خراب ہوتی تو خشکہ چاول کھاتے۔آخری کھانا جو آپ علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا گیا ، وہ 28 مئی کی شام کا تھا جس میں خشکہ تھا۔جب