سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 52
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 52 52 تصنیف کا کام زیادہ ہوتا تو فرنی اور میٹھے چاول گڑ والے کہہ کر پکواتے۔دودھ کا استعمال اکثر فرماتے۔طاقت قائم رکھنے کے لئے تین چار بار تھوڑا تھوڑا استعمال فرماتے۔پھلوں میں آپ علیہ السلام کو انگور ، بمبئی کا کیلا، ناگپور کے سنگترے، سیب، سردے اور سرولی آم ( آموں کی ایک قسم) زیادہ پسند تھے۔اور جو بھی پھل آتا ، کھا لیا کرتے۔گنا بھی آپ علیہ السلام کو پسند تھا۔شہتوت کے موسم میں اکثر اپنے باغ سے منگوا کر کھاتے یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیر کے وقت باغ میں کھاتے۔خاص بات یہ ہے بچو! کہ آپ علیہ السلام نے کبھی کسی خاص کھانے کے لئے اصرار نہیں کیا اور دوسری بات یہ کہ کبھی اکیلے نہ کھاتے۔گھر میں ہوتے تو گھر والوں کے ساتھ کھاتے۔باہر اصحاب کے درمیان ہوتے تو ہمیشہ آپ علیہ السلام کے دستر خوان پر لوگ ہوتے جن کی تعداد بعض دفعہ ہیں ہیں یا پھپیں بھی ہو جاتی۔جو لوگ اکثر آپ علیہ السلام کے ساتھ کھاتے ، اگر ان میں سے کوئی موجود نہ ہوتا تو اس کا حصہ رکھ لیتے۔یہ عادت ایک بیج کی طرح تھی کیونکہ وقت آنے والا تھا جب ہزاروں آدمی آپ علیہ السلام کے دستر خوان پر کھانے والے تھے۔کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھو یا کرتے۔سردیوں میں اکثر