سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 50 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 50

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام طریق کے بارے میں بتاتی ہیں۔50 50 آپ علیہ السلام کے کاموں میں بھی سستی یا رکاوٹ نظر نہیں آئی۔وقت میں اتنی برکت اللہ تعالیٰ نے ڈالی کہ اب سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ و 240 گھنٹے کے شب و روز تھے کہ 48 گھنٹے سے بھی زیادہ کے تھے۔دن کو بیٹھ کر لکھنا اور ٹہل کر بھی لکھنا۔آپ علیہ السلام زیادہ تر ٹہلتے ہوئے تحریر فرماتے۔ایک اونچی تپائی ( چھوٹی میز ) پر دوات رکھی رہتی۔نب ٹیڑھی نوک کا باریک ہوتا تھا۔چلتے چلتے ہولڈرڈ بو لیتے اور لکھتے رہتے۔اس میں دوسروں کی بات بھی سننا ، جواب بھی دینا ، لوگوں کو دوا دارو بھی دینا اور پھر وہی روانی۔آپ علیہ السلام کا قلم گویا خدائے کریم کے ہاتھ میں تھا۔کوئی دوسرا ہوتا تو ذراسی گڑ بڑ میں سب کچھ بھول جاتا۔(32) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نمایاں خصوصیات خوراک کے معاملے میں یہ تھی کہ جو بھی آپ علیہ السلام کے سامنے لایا جاتا ، آپ خدا تعالیٰ کا شکر ادا کر کے کھالیتے۔جو غذا ئیں آپ نے استعمال کیں وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔آپ علیہ السلام کی خوراک کم تھی۔جو چیز بھی آپ علیہ السلام کے سامنے رکھی جاتی خوشی سے کھاتے اور اپنی پسند اور خوشی کا اظہار بھی فرماتے۔