سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 2
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام 2 پیارے امام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ہیں۔خدا تعالی نے قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی کو چنا اور اس میں 13 فروری 1835 ء کو بروز جمعہ آپ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اب ہم آپ کو اس پیارے انسان کی کہانی سناتے ہیں۔اسی کہانی میں ہم آپ کو بتا ئیں گے کہ اس زمانہ کا استاد بننے کے لئے کیا خوبیاں خدا نے آپ علیہ السلام کے اندر پیدا کیں۔کن اوصاف حمیدہ کے آپ علیہ السلام حامل تھے اور ہم آپ علیہ السلام کی عادات و خصائل کا تذکرہ بھی کریں گے۔آپ علیہ السلام کا خاندان اپنے علاقے میں ایک معزز بر لاس خاندان تھا۔آپ علیہ السلام کے بزرگ سمرقند کے علاقے سے آئے تھے اور دریائے بیاس کے کنارے ایک بستی آباد کی جس کا نام قادیان پڑ گیا۔آپ علیہ السلام کے خاندان کے بزرگ مرزا ہادی بیگ اس علاقے کے قاضی یا مجسٹریٹ مقرر ہوئے۔آپ علیہ السلام کے والد ماجد کا نام حضرت مرزا غلام مرتضیٰ تھا۔آپ خاندانی رئیس تھے۔اور ایک ماہر طبیب تھے اور آپ کے ہاتھ میں خدا تعالی نے شکار کھی تھی۔لیکن طب آپ کا ذریعہ معاش نہ تھا۔شجاعت، جرأت، اولوالعزمی و صاف گوئی آپ کے نمایاں اوصاف تھے۔