سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 1 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 1

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام پیارے بچو! سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السه جب آپ سکول میں داخل ہوتے ہیں یا نئی کلاس میں جاتے ہیں تو آپ نئی کتابیں خریدتے ہیں جو خوبصورت معلوم ہوتی ہیں۔لیکن آپ ان نصاب کی کتابوں کو خود نہیں پڑھ سکتے۔اس لئے آپ کو ایک اچھا استاد اور ایک اچھا سکول چاہیے۔اس لئے آپ سب سکول جاتے ہیں۔وہاں آپ کے استاد آپ کو محنت سے پڑھاتے ہیں۔بالکل اسی طرح بچھو اسو سال قبل ایک واقعہ ہوا۔اسلام ہمارا پیارا دین تو موجود تھا اور خدا تعالی نے جو نصاب یعنی قرآن کریم نازل کیا تھا وہ بھی موجود تھا لیکن لوگوں نے کیا کیا کہ اسے خوبصورت غلافوں میں لپیٹ کر رکھ دیا۔وہ تو پڑھنے اور عمل کے لئے نازل ہوا تھا۔ہوا یہ کہ اب کوئی استاد چاہیئے تھا جو دوبارہ قرآن کریم کو پڑھاتا۔اللہ تعالی کو اپنی مخلوق پر بہت رحم آیا ، اس صلى الله نے ارادہ کیا کہ وہ پیارا دین جو آنحضرت علی لائے تھے اسے دوبارہ زندہ کرے۔پھر اس نے ایک ایسے شخص کو استاد بنا کر بھیجا جس کو خود آنحضرت ﷺ نے سلام بھیجا تھا۔آپ جان گئے ہوں گے کہ وہ ہمارے