سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 43 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 43

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی اطلاع پہنچی۔(26) 43 ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ خدا کو حاضر جان کر کہتا ہوں کہ اُسی رات میں بھوکا اور بھوک کی یہ تکلیف مجھے سلسلہ کے کام کی وجہ سے تھی جس نے عرش کو ہلا دیا۔اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح خد اتعالیٰ کا منشاء بھی یہی تھا کہ آپ علیہ السلام مہمانوں کا اکرام و احترام کریں کیونکہ ایک زمانہ آپ علیہ السلام کے دستر خوان پر کھانے والا تھا۔آج دیکھو کس طرح ہر ملک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بابرکت لنگر جاری ہے جو جلسہ کے مہمانوں کی خدمت کرتا ہے۔دیگر امور جن کا آپ خیال رکھا کرتے تھے یہ ہیں۔(1) مہمانوں کے آنے پر لنگر خانے کے کارکنوں کو خصوصی ہدایت ہوتی کہ فوراً حضور کو اطلاع دی جائے۔(2) مہمان جس علاقے سے ہوتے مثلاً مدارس ، بنگال یا کشمیر کے، تو چاول ضرور تیار کرواتے اور فرماتے کہ اگر ان لوگوں کی صحت نہ رہی تو دین کیا سیکھیں گے۔“ (3) مہمانوں کے لیے موسم کی مناسبت سے چائے لسی شربت مہیا فرماتے اور اگر فوراً تیار نہ ہوتا تو دودھ ، ڈبل روٹی یا پھل وغیرہ فورا حاضر کیا جاتا۔(4) مہمان کے جلد واپس جانے سے خوش نہ ہوتے اور چاہتے کہ زیادہ دیر