سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 31 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 31

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 31 کی بات میں اثر تھا اور ان کے بچے فوراً کہا مان لیا کرتے تھے۔ایک واقعہ آپ کو سناتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ حضور علیہ السلام چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھی کس قدر نگرانی فرماتے تھے۔ایک دفعہ آپ علیہ السلام اصحاب کے ساتھ سیر کو تشریف لے گئے راستہ میں کیکر کا درخت گرا ہوا تھا۔بعض دوستوں نے اس کی شاخوں سے مسواکیں بنا لیں۔صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب ساتھ تھے۔ایک مسواک کسی نے ان کو بھی دی انہوں نے بے تکلفی اور پچپن کی وجہ سے کہا ” ابا! مسواک لے لیں، حضور علیہ السلام نے مسکراتے ہوئے فرمایا ” میاں! پہلے ہمیں یہ بتلاؤ کہ کس کی اجازت سے یہ مسواکیں حاصل کی گئی ہیں۔یہ بات سنتے ہی سب نے مسواکیں زمین پر پھینک دیں۔دیکھو کتنے پیارے مسکرا کر ایک اہم پہلو دیانت داری کی طرف توجہ دلا دی کہ کسی کی چیز بغیر پوچھے نہیں اٹھانی خواہ وہ سٹرک پر ہی گری پڑی ہو (20) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس زمانے میں آپ علیہ السلام نے دعا کے مضمون کو اچھی طرح سمجھایا اور خدا کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ دعا جو خودخدا نے سکھایا ہے ہمارے سامنے رکھا۔اب دیکھیں آپ علیہ السلام نے بچوں کو کس طرح دعا ئیں کرنا سکھائیں۔