سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 32 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 32

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 32 32 آپ علیہ السلام کی بڑی صاحبزادی حضرت سید ہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں:۔” جب میں چھوٹی لڑکی تھی تو حضور نے کئی بار فر مایا کہ میرے ایک کام کے لئے دعا کر دیا کرنا۔سی اس لئے ہوتا تھا کہ بچوں کو ذہن نشین ہو جائے کہ ہم نے بھی دعائیں کرنی ہیں اور تا دعاؤں کی عادت پڑے اور بچے جان لیں کہ اللہ کی رحمت کا ( دروازہ کھلا ہے، مانگو گے تو پاؤ گے۔(21) دعا کے لئے اور بھی سب بچوں کو کہا کرتے اور جماعت کے دوسرے بچوں کو یہ بھی فرماتے کہ کوئی خواب دیکھو تو بتانا۔پھر بچے اپنی خوا میں آپ علیہ السلام کو سنایا کرتے اور آپ علیہ السلام ڈائری میں نوٹ کر لیا کرتے۔ایک بار حضرت مفتی محمد صادق صاحب جو آپ کے رفیق تھے، ان کے بیٹے منظور صادق صاحب نے خواب دیکھی کہ بہت سے بکرے ذبح کئے جارہے ہیں۔آپ علیہ السلام نے خواب سن کر خاندان کے ہر فرد کی طرف سے بکرا ذبح کیا اور یہ ارشاد فرمایا ”مومن کبھی رویا دیکھتا ہے اور کبھی اس کی خاطر کسی اور کو دیکھایا جاتا ہے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچوں کو بھی کہانیاں سننے کا شوق