سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 30 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 30

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام اس طرح نام نہیں لیا کرتے۔“ (17) 30 30 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب بچپن میں ایک دفعہ گھر میں دروازے بند کر کے چڑیا پکڑ رہے تھے کہ حضور علیہ السلام نے جمعہ کی نماز کے لئے جاتے ہوئے انہیں دیکھ لیا اور فرمایا " میاں گھر کی چڑیا نہیں پکڑا کرتے۔جس میں رحم نہیں اس میں ایمان نہیں۔“ (18) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کا بڑا ہی پیارا انداز تھا کہ آپ بچوں پر اعتماد کرتے کہ میرا بچہ یہ کام کر ہی نہیں سکتا۔( یعنی کوئی غلط کام ) آپ کے بچے اس اعتماد و شرم کی لاج رکھتے اور آپ دونوں کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہیں کرتے۔مثلاً ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام چوبارے کے صحن میں بیٹھے تھے اور بادام آگے رکھے تھے۔آپ علیہ السلام کے ایک مرید سید فضل شاہ صاحب بادام توڑ رہے تھے کہ اتنے میں مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جن کی عمر چار یا پانچ سال تھی، تشریف لائے اور سارے بادام جھولی میں ڈال لئے۔حضور علیہ السلام نے یہ دیکھا تو فرمایا ” یہ میاں بہت اچھا ہے زیادہ نہیں لے گا صرف ایک دو لے گا۔باقی سب ڈال دے گا۔“ جب حضور علیہ السلام نے یہ فرمایا تو بچے نے فوراً بات مان لی اور صرف ایک دو بادام لے کر چلا گیا۔(19) اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام