سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 24 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 24

سیرت حضرت مسیح موعود علیه السلام 24 اب حُسنِ اتفاق دیکھیں کہ حضرت ڈاکٹر سیدعبدالستارشاہ صاحب جو جماعت کے بہت بڑے بزرگ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب میں سے بھی تھے ، وہاں موجود تھے نیچے گول کمرہ میں رہتے تھے۔اُن کی اڑھائی سالہ بیٹی مریم بھی وہاں موجود تھی۔حضور اقدس علیہ السلام نے اُس کی والدہ سے فرمایا کہ مریم کی شادی مبارک احمد سے کر دیں۔بچو ! اب یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب کا اخلاص و فدائیت دیکھیں کہ اڑھائی سالہ مریم کے والدین رضامند ہو گئے اور خواب کو پورا کرنے کی خاطر ان کا نکاح مبارک احمد سے کر دیا گیا۔لیکن خدا تعالیٰ کا منشاء پورا ہوا اور مبارک احمد 16 ستمبر 1907 ء کو وفات پاگئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُن کے کتبہ کے لئے اشعار کہے جو درشین میں درج ہیں۔جس کا ایک مصرعہ یہ ہے۔جگر کا ٹکڑا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک خو تھا آج ہم سے جدا ہوا ہے ہمارے دل کو حزیں بنا کر خدا تعالیٰ کو حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور اُن کی اہلیہ کی یہ بات اتنی پسند آئی کہ بڑی ہوکر یہ بچی دوبارہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو بنیں اور حضرت خلیفہ الثانی المصلح الموعود کے نکاح میں آئیں۔اور جانتے ہو کہ کس عظیم وجود کی ماں بنیں ! حضرت مرزا طاہر احمد صاحب