سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 314 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 314

۳۱۴ کی منظم حکومت کی بنیاد قائم ہوگئی جس کے ماتحت ہر قوم با وجود اپنے مذہب اور اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہونے کے ایک اجتماعی قانون اور مرکزی حکومت کے ماتحت آگئی اور اس مرکزی حکومت کے صدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرار پائے۔مشرکین مدینہ کے نام قریش مکہ کا تہدیدی خط ابھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں تشریف لائے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ قریش مکہ کی طرف سے عبداللہ بن ابی بن سلول رئیس قبیلہ خزرج اور اس کے مشرک رفقاء کے نام ایک تهدیدی خط آیا کہ تم لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پناہ سے دستبردار ہو جاؤ ورنہ تمہاری خیر نہیں ہے۔چنانچہ اس خط کے الفاظ یہ تھے۔إِنَّكُمُ اوَيْتُمُ صَاحِبَنَا وَإِنَّا نَقْسِمُ بِاللَّهِ لَتُقَاتِلُنَّهُ اَوْ تُخْرِجَنَّهُ أَوْلَنَسِيرَنَّ إِلَيْكُمْ بِأَجْمَعِنَا حَتَّى نَقْتُلَ مَقَاتِلَتَكُمْ وَنَستَبِيحَ نِسَاءَ كُمْ یعنی ” تم لوگوں نے ہمارے آدمی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پناہ دی ہے اور ہم خدا کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ یا تو تم اس کا ساتھ چھوڑ کر اس کے خلاف جنگ کرو یا کم از کم اسے اپنے شہر سے نکال دو ورنہ ہم اپنا سارا لاؤ لشکر لے کر تم پر حملہ آور ہو جائیں گے اور تمہارے سارے۔مردوں کو تہ تیغ کر دیں گے اور تمہاری عورتوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنے لئے جائز کر لیں گے۔جب یہ خط مدینہ میں پہنچا تو عبداللہ اور اس کے ساتھی جو پہلے سے ہی دل میں اسلام کے سخت دشمن ہورہے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔آپ کو اطلاع ملی تو آپ فوراً ان لوگوں سے ملے اور ان کو سمجھایا کہ میرے ساتھ جنگ کرنے میں تمہارا اپنا ہی نقصان ہے کیونکہ تمہارے ہی بھائی بند تمہارے مقابلہ میں ہوں گے یعنی اوس اور خزرج کے مسلمانوں نے بہر حال میرا ساتھ دینا ہے۔پس میرے ساتھ جنگ کرنے کے صرف یہ معنے ہوں گے کہ تم لوگ اپنے ہی بیٹوں اور بھائیوں اور باپوں کے خلاف تلوار اٹھاؤ۔اب تم خود سوچ لو " عبد اللہ اور اس کے ساتھیوں کو جن کے دلوں میں ابھی تک جنگ بعاث کی تباہی کی یاد تازہ تھی یہ بات سمجھ آگئی اور وہ اس ارادے سے باز آ گئے ہے جب قریش کو اس تدبیر میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے کچھ عرصہ کے بعد اور اسی قسم کا ایک خط مدینہ کے یہود کے نام ارسال کیا۔مگر اس کا ذکر آگے چل کر اپنے وقت پر آئے گا۔دراصل کفار مکہ کی غرض یہ تھی کہ جس ل : ابوداؤد کتاب الخراج باب في خبر النفير : ابو داؤد باب في النفير