سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 194 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 194

194 والدہ صاحبہ حضرت اماں جان کی خدمت میں ضرور بھیج دیتیں۔میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے حضرت اماں جان کو اپنے گھر آتے دیکھا ہے۔آپ اکثر سیر سے واپسی پر تشریف لاتیں۔بعض دفعہ کھڑے کھڑے واپس تشریف لے جاتیں اور کبھی تھوڑی دیر کے لئے قیام فرمالیتیں۔آپ نے تقریباً ہمارے گھر میں ہر موقع پر ہر تقریب میں شمولیت فرمائی ہے۔بچوں کی پیدائش پر تشریف لاتیں، انہیں دیکھتیں اور دعا فرماتیں۔میرے چھوٹے بھائی عزیز عبدالحمید سلمہ اللہ کی پیدائش پر تشریف لائیں۔اس کا نام خود تجویز فرمایا کہ بہن کے نام پر عبدالحمید رکھیں۔اسی طرح میری بھتیجی عزیزہ امتہ الہادی سلمہا اللہ کا نام بھی اُس کی بڑی بہنوں امۃ الشافی اور امتہ الباری کے وزن پر امتہ الہادی تجویز فرمایا۔شادی بیاہ کے موقع پر تشریف لاتیں۔سارے انتظامات کے متعلق پوچھتیں۔کپڑے دیکھتیں اور اپنے قیمتی مشورہ سے نواز میں اور اکثر اسی ٹوہ میں رہتیں کہ کس چیز کی کمی یا ضرورت ہے تا وہ اُسے خود پورا کریں۔۳۳ اہلیہ صاحبہ حضرت منشی کظیم الرحمن صاحب میں جب کبھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوتی اور آنے کے لئے اجازت چاہتی تو فرما تھیں ابھی بیٹھی رہو۔چنانچہ جب آپ خوشی سے اجازت فرماتیں اس وقت میں گھر آتی اور اگر میرا ان کے پاس جانے میں وقفہ ہو جاتا اور جب جاتی تو فرما تیں کہ تم یہاں ہی ہو۔میں تو سمجھتی تھی کہ تم قادیان میں ہو ہی نہیں کہیں باہر ہی گئی ہوئی ہو۔“ آپ عموماً حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی کوٹھی پر پیدل تشریف لے جایا کرتی تھیں۔راستہ میں میرا گھر تھا۔واپسی پر جب دل چاہتا یہ فرماتی ہوئی اندر تشریف لے آتیں۔ی کظیم الرحمن کا گھر ہے“۔میں عرض کرتی جی۔اور فوراً کرسی بچھا دیتی اور آپ اس پر تشریف فرما ہوتیں۔میں پانی پیش کرتی بخوشی نوش فرماتیں۔سب کی خیریت اور حالات دریافت فرما کر تشریف لے جاتیں۔بعض اوقات مجھے معلوم ہو جاتا کہ حضرت اماں جان تشریف لا رہی ہیں۔اور نواب صاحب کی کوٹھی کی طرف تشریف لے جارہی ہیں تو میں جلدی جلدی پان بنا کر پیچھے پیچھے ہو جاتی۔دیکھ کر پان لیتیں اور کھا لیتیں اور فرما تھیں کہ جب تک نہ تھکو میرے ساتھ چلی آؤ۔جب تھک جاؤ واپس چلی جانا۔۳۴