سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 58 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 58

58 60 وو ۲۔روز نامہ احسان لاہور نے ۲۴ /اپریل ۱۹۵۲ء کو لکھا : مرزا غلام احمد کی بیوہ ربوہ میں دفن کر دی گئیں لا ہور ۲۲ اپریل۔بانی ، جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد کی اہلیہ نصرت جہاں بیگم کو آج صبح ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔آپ نے اتوار کی شب کو ربوہ ہی میں انتقال کیا تھا۔( نامہ نگار ) روزنامہ آفاق لا ہور ( مورخہ ۲۴۔اپریل ۱۹۵۲ء) کی خبر : بانی احمدیت کی بیوہ کا انتقال ۳۔لا ہو ر ۲۲ - اپریل - مرزا غلام احمد قادیانی بانی فرقہ احمدیت کی بیوہ نصرت جہاں بیگم کا پرسوں شب ۸۶ برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔نصرت جہاں بیگم احمدی فرقہ کے موجودہ خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کی والدہ تھیں۔ان کی تدفین آج ربوہ میں ہوگئی۔(ا۔پ) روزنامہ ” خاتون لاہور نے ۲۴۔اپریل ۱۹۵۲ء کی اشاعت میں بعنوان ”مرزا بشیر الدین کی والدہ کا انتقال “ لکھا: و لا ہو ر ۲۲ را پریل۔بانی سلسلہ احمدیہ (حضرت) مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی اہلیہ سیدہ نصرت جہاں بیگم کو آج صبح ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔آپ نے اتوار کی شب کور بوہ ہی میں وفات پائی تھی۔نماز جنازہ آپ کے بڑے صاحبزادے مرزا بشیر الدین صاحب امام جماعت احمدیہ نے پڑھائی۔“