سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 57 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 57

امیر جماعت احمد یہ دہلی 57 حضرت اماں جان کی وفات کی خبر یہاں بڑے افسوس کے ساتھ سنی گئی۔جماعت احمد یہ دہلی اس قومی نقصان میں تمام جماعت کی شریک ہے۔امیر جماعت احمد یہ دہلی۔پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمدیہ بمبئی حضرت اماں جان کی وفات سے بے حد رنج ہوا۔خدا تعالیٰ اماں جان پر اپنے دائگی افضال ونعماء کی بارش برسائے۔پریذیڈنٹ۔پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمد یہ بنگلور حضرت اماں جان کی وفات پر ہماری اور جماعت کی طرف سے دلی ہمدردی قبول فرمائیں۔ریڈیو پاکستان کی تدفین پر نشر کردہ اطلاع لاہور ۲۲۰ را پریل (۱۹۵۲ء): آج شام کو ۵ بج کر بیس منٹ پر ریڈیو پاکستان لاہور نے سيدة النساء حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جسد اطہر کی تدفین اور نماز جنازہ کے متعلق حسب ذیل الفاظ میں خبر نشر کی : " آج ربوہ میں سلسلہ احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد صاحب کی اہلیہ محترمہ سیدہ نصرت جہاں بیگم کو سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی وفات کل (۲۰ اپریل بروز اتوار ) ربوہ میں ہوئی تھی۔ایک بڑے مجمع نے جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے پڑھائی۔آپ سلسلہ احمدیہ کے موجودہ امام ہیں۔۱۲۴ وصال کی خبر اخبارات و جرائد میں قومی ذرائع ابلاغ نے حضرت سیدہ اماں جان رضی اللہ عنہا کی وفات کی اطلاعات شائع کیں۔بعض اخبارات کی خبریں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔