سیرت حضرت اماں جان — Page 285
285 بچوں پر اعتماد ایک اور بات جو حضرت اماں جان کیا کرتی تھیں وہ ہے بچوں پر اعتماد کرنا۔بچوں کو محسوس ہونا چاہئے کہ ماں باپ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔اس سے ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔عزت نفس پیدا ہوتی ہے۔اور خود اعتمادی جنم لیتی ہے۔بچے یہ یقین کرتے ہیں کہ جب ماں باپ اور دوسرے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں تو دنیا کیوں کرے گی۔کہا ماننے کی عادت حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا بچوں میں بچپن سے کہا ماننے کی عادت ڈالا کرتی تھیں۔آپ کا طریق یہ تھا کہ کہ چھوٹی موٹی شرارتیں بے شک کرتے رہو۔مگر ماں باپ کا کہا مانو۔اگر یہ عادت بچوں میں ڈال دی جائے تو سارے تربیتی مسائل حل ہو جائیں گے۔اور اگر بچپن میں یہ عادت پختہ ہو جائے تو ساری عمر ساتھ دیتی ہے۔دعا پر زور حضرت امان جان کی تربیت کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ دعا پر بہت زور دیا کرتی تھیں۔اور آپ کی روحانی اولاد نے روحانی امور میں جو ترقی کی ہے، وہ انہی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تو اوڑھنا بچھونا ہی دعا تھا۔یہی بات آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھی۔دن رات دعا کرتی تھیں۔بچپن میں جب ہم آپ کے صحن میں گزرتے تو آپ کی نظر دعا بن کر ہم پر پڑتی تھی۔اگر کھانا کھا رہی ہیں تو ایک لقمہ ہمارے منہ میں بھی ڈالا کرتی تھیں۔اور پھر دعائیں دیتی۔اللہ نیک نصیب کرے۔۱۷۵