سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 286 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 286

286 تاثرات حضرت مرزا عبد الحق صاحب سلمه ر به آپ نے دوران انٹریو بیان فرمایا: ”میری پہلی شادی ہوئی تو حضرت اماں جان خود میری بیوی کو میرے مکان پر چھوڑ کر گئیں۔جو میں نے شادی کے لئے قادیان میں لیا تھا۔میں اس روز شام کو گھر گیا۔اس وقت میں لاء کالج میں پڑھتا تھا اس لئے کوئی باقاعدہ بارات کا انتظام نہ کیا تھا۔بلکہ یہ شادی بڑی سادگی سے ہوئی۔آپ کی میرے پر بڑی شفقت تھی کہ آپ خود چھوڑ کر گئیں تھیں۔ایک شادی که موقع پر آپ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی شادی پر ہمارے گھر تشریف لائیں۔میری دوسری بیوی کی بیٹی کا رشتہ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے لئے مانگا۔لیکن عمر کے فرق کی وجہ سے میری بیوی رضامند نہ ہوئی۔اور مجھے اس بات کا افسوس رہا کہ میں ان کے ارشاد کی تعمیل نہ کر سکا۔پھر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہا کے ساتھ گورداسپور ہمارے پاس تشریف لائیں ، آپ کی مجھ پر یہ بڑی شفت و محبت تھی۔‘۱۷۶۴