سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 265 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 265

265 قادیان سے محبت آمنہ بیگم صاحب الیہ چو ہدری عبد اللہ خان صاحب جب حضور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی اصلح الموعود ایدہ اللہ الود و در بہ مستقل رہائش کے لئے تشریف لے گئے۔تو میں بھی ساتھ گئی۔جس مکان میں ہم سب نے کھانا کھایا۔حضرت اماں جان اس کے برآمدے میں تشریف فرما تھیں۔میں جا کر پاس بیٹھ گئی۔باتوں باتوں میں میں نے کچھ ایسا فقرہ کہا جس کا مفہوم کچھ اس قسم کا تھا۔کہ ربوہ قادیان جیسا لگتا ہے۔یہ قادیان کے غم کو دور کر دے گا۔حضرت اماں جان میرے پاس لیٹی ہوئی تھیں۔جوش سے اٹھ کر بیٹھ گئیں میرے کندھے کو ذرا جھٹک کر رنج کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: تم اس جگہ کو بھول جاؤ گی۔جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام دفن ہیں۔“ میری زندگی میں شاید یہ پہلا اور آخری خفگی کا اظہار تھا۔جو حضرت اماں جان نے فرمایا۔اور مجھے اس کا بے حد دکھ اور قلق ہے۔کہ میرے منہ سے ایسا فقرہ کیوں نکلا۔مگر اس سراپا احسان کی بے نیازی دیکھئے۔کہ اس کے فوراًبعد کی گفتگو محبت اور پیار میں بسی ہوئی تھی۔مجھے ہمیشہ اس فقرے کا احساس رہا۔مگر الحمد للہ اس خدیجہ نے اسے کبھی نہیں دہرایا۔۱۴۷ مناظر قدرت سے لگاؤ مکرمہ امۃ الرحیم صاحبہ بنت حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی حضرت ممدوحہ قدرتی مناظر کو دیکھنے کا بہت شوق رکھتی تھیں کیونکہ ایسے مناظر کو دیکھنے سے خدا تعالیٰ کی شان اور حکمت سے آگاہی ہوتی ہے۔چنانچہ جب موسم برسات میں قادیان کی ڈھاب میں کثرت سے پانی آجاتا تو اس کا نظارہ دیکھنے کیلئے حضرت اماں جان ہمارے گھر مکان حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ) میں جو ڈھاب کے کنارے پر واقع ہے تشریف لاتیں۔اور دروازے میں سے کھڑی ہو کر پانی کا نظارہ دیکھتیں۔کبھی ڈھاب کے پل پر سے بھی